شہباز گل کے ڈرائیور کی بیوی کو پولیس اٹھا کر تھانے لے گئی،تحریک انصاف کا شدید ترین ردعمل

اسلام آباد(این این آئی) پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اسد عمر نے کہاہے کہ شہباز گل کے ڈرائیور کی بیوی کو پولیس اٹھا کر تھانے لے گئی ہے،یہ تو بالکل ہی بوکھلا گئے۔ اپنے بیان میں اسد عمر نے کہاکہ ویسے وہ سب

انسانی حقوق اور جمہوریت کے چیمپئن کہاں ہیں؟۔ دوسری جانب پاکستان تحریک انصاف کے رہنما فواد چوہدری نے کہاہے کہ جنگوں میں بھی عورتوں بچوں کو ہاتھ نہیں لگاتے،اس فاشسٹ حکومت نے انتقام اور ظلم میں ہر حداسلام آباد پولیس نے شہباز گل کے ڈرائیور کی اہلیہ کو گرفتار کر لیا۔ - Urdu  Medium

عبور کر لی ہے۔ اپنے بیان میں فواد چوہدری نے کہاکہ 25 مئی کو یہ سلسلہ شروع ہوا اور اب ایک نئے مرحلے میں ہے،کوئی نہیں یہ وقت بھی گزر جائیگا۔علاوہ ازیں پاکستان تحریک انصاف کے چیئر مین عمران خان نے کہاImage

ہے کہ عماد یوسف اورشہبازگل کے اسسٹنٹ اظہارکی اہلیہ تھانے میں قید ہیں۔ اپنے بیان میں عمران خان نے کہاکہ رات گئے غیرقانونی اغوا کی شدید مذمت کرتے ہیں ،عماد یوسف اورشہبازگل کے اسسٹنٹ اظہارکی اہلیہ تھانے

میں قید ہیں،وکلاء برادری سے پوچھتاہوں کیا اب کوئی بنیادی حق نہیں ہے؟۔ سابق وزیراعظم نے کہاکہ امپورٹڈ اوربدمعاشوں کی حکومت پنجاب کے انتخابات میں شکست کے بعد خوف اوردہشت کا سہارا لے رہی ہے ،مسائل کا واحد حل منصفانہ اورآزادانہ انتخابات ہیں۔

Scroll to Top