شہباز گل کی سلاخوں کے پیچھے تصویر!! اینکر عمران ریاض خان نے بڑے سوالات اٹھا دیئے

لاہور: (ویب ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف کے رہنما شہباز گل اپنے متنازعہ بیان کے بعد بڑی مشکل میں پھنس گئے۔ شہباز گل کی گرفتاری کے بعد ان کی جیل سے پہلی تصویر منظر عام پر آئی ہے جس پر تبصرہ کرتے

ہوئے کہا سینئر اینکر عمران ریاض خان نے کہا کہ شہباز گل سلاخوں کے پیچھے تو چلا گیا مگر یہ تصویر سوال پوچھتی ہے کہ پی ڈی ایم کے رہنماؤں کے کئی گنا زہریلے بیانات پر ایسی کارروائیاں کیوں نہیں کی گئیں۔ خیال

رہے پاکستان تحریک انصاف کے رہنما شہباز گل کو دو روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کر دیا گیا۔ ڈاکٹر شہباز گِل کو ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹس اسلام آباد میں ڈیوٹی مجسٹریٹ عمر شبیر کیس کی عدالت میں پیش

کیا گیا۔اسلام آباد پولیس کی جانب سے شہباز گِل کے جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی گئی جبکہ شہباز گل کے وکیل فیصل چوہدری نے جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی مخالفت کی۔ عدالت کے باہر سکیورٹی کے سخت انتظامات کیے

گئے ہیں اور اسلام آباد پولیس کی اضافی نفری تعینات ہے جبکہ پولیس نے صحافیوں کو کوریج سے روک دیا۔ بعد ازاں عدالت نے پولیس اور شہباز گل کے وکیل کے دلائل سننے کے بعد جسمانی ریمانڈ کی استدعا منظور کرتے

ہوئے دو روز پر پولیس کے حوالے کر دیا گیا۔ عدالت نے کوہسار پولیس کو جمعہ کے روز شہباز گِل کو دوبارہ پیش کرنےکا حکم دیا۔ پولیس نے عدالت سے استدعا کی کہ ملزم شہباز گِل سے موبائل فون برآمد کرنا ہے، ملزم جس پیپر سے دیکھ کر بول رہا تھا وہ بھی برآمد کرنا ہے، پروگرام کس کے کہنے پر ہوا اس بارے میں بھی تفتیش

Imageکرنی ہے۔ شہباز گل پر تھانہ کوہسار میں اداروں کے خلاف مبینہ غداری سمیت سنگین نوعیت کے 10 مقدمات درج ہیں۔ پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان اور دیگر پارٹی رہنماؤں نے شہباز گل کی گرفتاری کو اغوا قرار دیتے ہوئے اس کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے

Scroll to Top