سیلاب کا خطرہ منڈلانے لگا: محکمہ موسمیات نے تیز ہواؤں اور بارشوں کی پیشگوئی کر دی

کراچی کے مختلف علاقوں میں تیز ہواؤں کے ساتھ بارش کا سلسلہ شروع ہو گیا ، محکمہ موسمیات کے مطابق شہر کے مشرق اور شمالی مشرقی حصے میں بارش برسانے والے بادل موجود ہیں ۔کراچی

میں تیز ہواؤں کے ساتھ بارش کا سلسلہ شروع ہو گیا ، ملیر ، قائد آباد ، یونیورسٹی روڈ ، سکیم 33 ، گلشن اقبال ، گلستان جوہر ، سپر ہائی وے اور ملحقہ علاقوں میں بارش ہو رہی ہے ۔ کلفٹن ، ڈیفنس ، کورنگی اور لاندھی کے

علاقوں میں بھی بارش کا سلسلہ جاری ہے ۔ نجی ٹی وی کے مطابق شہر قائد میں بارش کا سلسلہ 14 اگست تک جاری رہ سکتا ہے جبکہ سمندر میں شدید طغیانی کا بھی امکان ہے ۔محکمہ موسمیات نے سندھ میں آج سے مون

سون بارشوں کے نئے سلسلے کی پیش گوئی کرتے ہوئے کراچی اور دیگر شہروں کے لیے اربن فلڈنگ الرٹ جاری تھا۔ گزشتہ روز ڈان سے بات کرتے ہوئے چیف میٹرولوجسٹ ڈاکٹر سردار سرفراز نے کہا تھا کہ 11 اگست

Imageکے بعد سسٹم زیادہ طاقتور ہونے کی توقع ہے جبکہ مشرقی بھارت میں بننے والا ہوا کم دباؤ پاکستان میں داخل ہوگا، اس کے اثرات پورے سندھ پر پڑنے کا امکان ہے۔ انہوں نے کہا کہ موجودہ موسمی نظام نے سمندری ہواؤں

کو روک دیا ہے جس کی وجہ سے کراچی میں موسم گرم اور مرطوب ہے۔ محکمہ موسمیات کے الرٹ میں کہا گیا ہے کہ 10 سے 13 اگست کے دوران سمندری صورتحال انتہائی خراب ہونے کا خدشہ ہے، اس میں ماہی گیروں کو اضافی احتیاطی اقدامات کرنے کا مشورہ دیا گیا ہے۔

Scroll to Top