اسلام آباد(ویب ڈیسک) سابق وزیراعظم اور پاکستان تحریک انصاف کے رہنما عمران خان آج شام پریس کانفرنس کریں گے۔ وفاقی وزیر فواد چوہدری کی جانب سے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ٹویٹ کیا گیا گیا جس
میں بتایا گیا ہے کہ عمران خان 5:15 منٹ پر اہم پریس کانفرنس کریں گے۔ذرائع کے مطابق عمران خان موجودہ سیاسی صورتحال اور شہباز گل کی گرفتاری پر بات کریں گے۔ چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی زیرصدارت
پی ٹی آئی کا مشاورتی اجلاس بھی جاری ہے۔اجلاس میں فواد چودھری، علی امین گنڈا پور، عمر سرفراز ، عمر ایوب شریک ہیں۔اجلاس میں عمران خان کو شہباز گل کیخلاف کیس اور عدالتی کارووائی سے آگاہ کیا جائے گا۔
اجلاس میں 13اگست کو ہونیوالے جلسے سمیت دیگر اہم امور بھی زیر غور آئیں گے۔اجلاس میں پی ٹی آئی اپنا آئندہ کا لائحہ عمل طے کرے گی۔چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان رہنماوں کو گائیڈ لائن سے آگاہ کریں گے۔۔خیال
رہے کہ اسلام آباد کی عدالت نے غداری کے مقدمے میں گرفتار پی ٹی آئی رہنما شہباز گل کو 2 روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کردیا۔ شہباز گل کو اسلام آباد کچہری میں پیش کیا گیا جہاں ڈیوٹی مجسٹریٹ عمر شبیر نے کیس کی سماعت کی۔اسلام آباد پولیس کی جانب سے عدالت سے شہباز گل کے جسمانی ریمانڈ کی استدعا
کی گئی تھی شہباز گل کے وکیل فیصل چوہدری نے عدالت میں جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی مخالفت کی۔ پولیس نے عدالت سے استدعا کی کہ ملزم شہباز گل سے موبائل فون برآمد کرنا ہے۔ ملزم جس پیپر کو دیکھ کر بول رہا تھا وہ بھی برآمد کرنا ہے۔پروگرام کس کے کہنے پر ہوا اس بارے میں بھی تفتیش کرنی ہے لہٰذا ملزم کا جسمانی
ریمانڈ دیا جائے۔اسلام آباد کی عدالت نے غداری کے مقدمے میں گرفتار پاکستان تحریک انصاف کے رہنما شہباز گل کو 2 روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کردیا۔ عدالت کی جانب سے کوہسار پولیس کو شہباز گل کو جمعہ کے روز دوبارہ پیش کرنے کا حکم دیا گیا ہے۔