بنی گالہ کی طرف آپریشن ،اسلام آباد پولیس نے بیان جاری کر دیا

وفاقی دارالحکومت کی پولیس کا کہنا ہے کہ بنی گالہ کی طرف کسی بھی قسم کا کوئی آپریشن تا حال نہیں ہو رہا۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے ایک بیان میں اسلام آباد پولیس نے کہا کہ

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) چیئر مین عمران خان کی سکیورٹی کے لئے اسلام آباد کیپیٹل پولیس کے 76 سے زائد اہلکار تعینات ہیں۔ ان کے ساتھ اسلام آباد کیپیٹل پولیس کے ایس پی بطور چیف سکیورٹی افسر تعینات ہیں۔ اسلام آباد پولیس کی طرف سے مزید بتایا گیا کہ

بنی گالہ کی طرف کسی بھی قسم کا کوئی آپریشن تاحال نہیں ہورہا۔ عوام سے گزارش ہے پراپیگنڈے اور جھوٹی خبروں پر دھیان نہ دیں۔ اسلام آباد کیپیٹل پولیس قانون کے تحت تمام اقدامات کرے گی۔

بیان کے مطابق اگر کسی دوسرے صوبے سے نفری کی ضرورت پڑی تو باضابطہ درخواست کی جائے گی۔لوگوں سے درخواست ہے اپنے اردگرد صورتحال پر نظر رکھیں۔ دہشت گردی سے لاحق خطرات سے نمٹنے کیلیے پولیس کی مدد کریں۔

Scroll to Top