شہباز گل کے بعد مزید گرفتاریاں، بڑی خبر آگئی

پی ٹی آئی رہنما شہباز گل کی گرفتاری کے بعد مزید گرفتاریوں کے خدشے کے پیش نظر دیگر رہنماؤں کو الرٹ کر دیا گیا ہے۔ چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے پارٹی کا ہنگامی اجلاس طلب کرلیا ہے، جس میں شہباز گل کی گرفتاری سے پیدا ہونے والی صورت حال کا جائزہ لیا جائے گا۔ ذرائع کے مطابق پارٹی قیادت اور رہنماؤں

کے درمیان شہباز گل کی گرفتاری کے معاملے پر آج کی عدالت سے رجوع کرنے پر بھی غور کیا جائے گا۔ پی ٹی آئی نے مزید گرفتاریوں کے خدشے کے پیش نظر تمام اہم رہنماوں کو

الرٹ کردیا ہے۔ خیال رہے پی ٹی آئی رہنما مراد سعید کا سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ٹویٹ کرتے ہوئے کہنا تھا کہ شہباز گل کو گرفتار کر لیا گیا، امپورٹڈ حکومت بوکھلاہٹ کا شکار ہے، کس کس کو گرفتار کرو گے؟ کتنے صحافیوں پر پابندی لگاؤ گے ؟ شہباز گل کی گاڑی کے شیشے بھی توڑ دیئے۔ انہوں نے کہا کہ گزشتہ رات ایک خوفناک پلان تھا لیکن عمران خان کے جانثاروں نے واضح پیغام دیا کہ عمران خان ریڈ لائن ہے۔

Scroll to Top