2018 میں میری لیڈ تھی، جتوایا عامر لیاقت کو گیا، فاروق ستارکا دعویٰ

کراچی(این این آئی)سربراہ ایم کیو ایم بحالی کمیٹی ڈاکٹر فاروق ستار نے کہاہے کہ 2018 میں این اے 245 میں میری لیڈ تھی لیکن عامر لیاقت کو جتوایا گیا تھا۔سربراہ ایم کیو ایم بحالی کمیٹی، این اے 245 کے ضمنی انتخاب میں آزاد امیدوار ڈاکٹر فاروق ستار نے

اپنا ووٹ پی آئی بی کالونی میں کاسٹ کیا۔اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ آزاد امیدوار کی حیثیت سے پہلی بار الیکشن لڑ رہا ہوں، یہ اہم انتخاب ہو گا۔انہوں نے کہاکہ تمام سیاسی جماعتوں میں مافیا اور پیدا گیر بیٹھے ہیں، آج بھی حلقے کی گلیوں میں

پانی جمع ہے، جس کے باعث لوگوں کو مشکلات درپیش ہیں۔انہوں نے کہا کہ اس الیکشن سے کراچی کی سمت کا تعین ہو گا، بلدیاتی نظام پر حکومت نے سب کو لالی پاپ دیا ہے۔

Scroll to Top