20 ہزار کا کرایہ دوں، گھر چلاؤں کیا اپنے بچوں کو بھوکا مار دوں ؟ مہنگائی سے پریشان خاتون ویڈیو پیغام میں رو پڑیں، مریم نواز اور شہباز شریف سے دہائی

جب کوئی ماں اپنے بچے کو اس کی ضرورت کی چیز فراہم نہ کرسکے تو وہ پریشان ہو جاتی ہے، اسے کچھ سمجھ نہیں آتا، وہ بچے کی تکلیف دور کرنے کے لئے ہر ممکنہ کوشش کرتی ہے۔ کراچی کی رہائشی رابعہ فائق نامی خاتون کی ایک ویڈیو

ٹوئٹر پر خوب وائرل ہو رہی ہے جس میں کہتی ہیں کہ: ” کھانے پینے کی اشیاء انتہائی مہنگی ہوگئی ہیں کہ اب دسترس سے دور ہوچکی ہیں میں کیسے گزارا کروں؟ اس مہنگائی میں گھر کا کرایہ دیں، بجلی کے بھاری بڑے بڑے ہزاروں کے بل ادا کریں، بچوں کے

دودھ اور دوائیں لیں، بچوں کو کھلائیں یا بھوکا مار دیں؟ خاتون نے آنکھوں میں آنسو لیے کہا کہ میرے دو بچے ہیں جس میں سے ایک کو فٹس پڑے ہیں اور 4 ماہ میں اس کی دوا کئی گنا مہنگی ہوچکی ہے، اب میں وہ دوا بھی نہ دوں؟ “

رابعہ نے کہا کہ: حکومت نےغریبوں کو ما رہی دیا ہے، حکمرانوں کیا تم لوگوں کو خدا کا خوف نہیں ہے؟

Scroll to Top