کراچی کے علاقے کورنگی میں رہنے والے شہری کے شناختی کارڈ پر 10ہزار ڈالر خریدے گئے تو ایف آئی اے کا نوٹس غریب کے گھر پہنچ گیا۔ ایف آئی اے کا نوٹس دیکھ کر پورا خاندان سر پکڑ کر بیٹھ گیا۔ تفصیلات کے مطابق کورنگی نمبر 4 میں واقع ٹشوپیپر بنانے والی کمپنی کے ملازم کی ماہانہ تنخواہ بیس ہزار روپے ہے جبکہ
اس کے علم میں لائے بغیر کسی نے اس کے شناختی کارڈ کا استعمال کر کے 10ہزار ڈالر خریدے ہیں جس کے بعد ایف آئی اے نے چھان بین شروع کر دی۔ متاثرہ شہری کا کہنا ہے کہ اگر وہ اتنے پیسے کا مالک ہوتا تو کیا
گھر کی حالت ایسی ہو سکتی تھی؟ اس کی والدہ نے بھی کہا کہ نہ جانے کس نے یہ کام کیا ہے اور وہ ہمارے بچے پر ڈال دیا ہے۔ ایف آئی اے نوٹس میں کہا گیا ہے کہ عبدالحنان نے 20 جنوری 2021 کو 10ہزار ڈالر کی خریدوفروخت کی ہے۔ جبکہ حنان کا کہنا ہے کہ اس کی بیس ہزار روپے تنخواہ ہے ڈالر تو اس نے کبھی دیکھا ہی نہیں۔