کراچی : وفاقی حکومت نے یوم عاشور کی مناسبت سے پیر اور منگل کو عام تعطیل کا اعلان کردیا، تعطیلات کے دوران تمام نجی و سرکاری دفاتر، تعلیمی ادارے بند رہیں گے۔تفصیلات کے مطابق وفاقی حکومت
نے 9 اور 10 محرم کی چھٹیوں کا اعلان کردیا اور اس حوالے سے نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا۔ جس میں کہا گیا ہے کہ 9 اور 10 محرم یعنی پیر 8 اگست بروز پیر اور 9 اگست بروز منگل کو سندھ میں
عام تعطیل ہوگی، سٹیٹ بینک آف پاکستان کے اعلامیے کے مطابق 8 اور 9 اگست 2022ء (پیر اور منگل) 9 اور 10 محرم الحرام 1444ھ کو عاشورہ کے موقع پر اسٹیٹ بینک کے دفاتر بند رہیں گے،
تعطیلات کے دوران تمام نجی و سرکاری دفاتر، تعلیمی ادارے بند رہیں گے۔ خیال رہے نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر(این سی او سی) نے محرم الحرام کے لیے ضابطہ اخلاق جاری کردیا اور تمام صوبوں کو
شرائط پر عمل درآمد کرانے کی ہدایت کی ہے۔ واضح رہے نیا اسلامی سال اور ماہ شروع ہوتے ہی ملک بھر میں شہدا کربلا کی یاد میں مجالس اور جلوسوں کا اہتمام کیا جاتا ہے، امن و امان کی صورتحال کو قابو میں رکھنے کے لیے سیکیورٹی کے خصوصی اقدامات کئے جارہے ہیں۔