کپتان ایک بار پھر مشکل میں ، ن لیگ میدان میں آگئی

لاہور : سپیکر پنجاب اسمبلی کے حالیہ انتخاب کو لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج کردیا گیا ہے۔ بتایا گیا ہے کہ پاکستان مسلم لیگ (ن) کے تین رہنمائوں سیف الملوک کھوکھر، میاں عبدالرئوف اور منصور عثمان نے سپیکر پنجاب

اسمبلی کے حالیہ انتخاب کو چیلنج کرتے ہوئے لاہور ہائیکورٹ میں درخواستیں دائر کردی۔لاہور(ویب ڈیسک) مسلم لیگ (ن) نے اسپیکر پنجاب اسمبلی کا الیکشن عدالت میں چیلنج کردیا مسلم لیگ (ن) کی جانب سے پنجاب

اسمبلی کا الیکشن لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج کیا گیا ہے جس میں نومنتخب اسپیکر سبطین خان سمیت دیگر کو فریق بنایا گیا ہے۔ (ن) لیگ نے منصور عثمان کے توسط سے دائر درخواست میں مؤقف اختیار

کیا کہ اسپیکر پنجاب اسمبلی کے الیکشن میں قانونی تقاضے پورے نہیں کیے گئے، اسپیکر کےالیکشن خفیہ رائے شماری کے ذریعے ہوتے ہیں لہٰذا اس الیکشن میں بیلٹ پیپرز پر سیریل نمبر

درج کرنا آئین و قانون کی خلاف ورزی ہے۔(ن) لیگ نے اپنی درخواست میں پنجاب اسمبلی کے اسپیکر کا انتخاب کالعدم قرار دینے اور دوبارہ انتخاب کرانے کا حکم دینے کی استدعا کی ہے۔

Scroll to Top