کوئی تو ہماری مدد کرو ۔۔ کئی گھنٹوں سے پھنسے تھے، مدد کا انتظار کرنے والے 5 بھائیوں کو سیلابی ریلا بہا لے گیا، ویڈیو

سیلاب نے جہاں پورے ملک میں تباہی مچا دی ہے وہیں کچھ ایسی دلخراش ویڈیوز بھی سامنے آ رہی ہیں جو کہ سب کو افسردہ کر دیتی ہیں۔ سوشل میڈیا پر 5 بھائیوں کی ایک ویڈیو کافی وائرل ہے جس میں سیلاب کی ان جوان بھائیوں کو شدید مشکلات کا سامنا تھا۔ کوہستان میں شدید سیلابی صورتحال میں 5 بھائی

4 گھنٹے تک کسی مدد کا انتظار کرتے رہے مگر کوئی نہ آیا، آس پاس موجود لوگ اپنی مدد آپ کے تحت کسی نا کسی طرح ان 5 بھائیوں کو بچانے کی کوشش کرتے رہے مگر ناکام رہے۔ جیسے جیسے وقت گرر رہا تھا، لوگوں اور ان 5 بھائیوں کا خیال تھا کہ شاید پانی کا بہاؤ کم ہو جائے گا لیکن

پانی کا بہاؤ کم ہونے کے بجائے مزید بڑھتا گیا اور پھر یکدم لوگوں کے چیخنے کی آوازیں اور اللہ اکبر کی صدائیں بلند ہونے لگیں، یہاں تک کے لوگوں کی چیخ و پکار اور رونے کی آوازیں بھی آنے لگیں۔ کیونکہ 5 جوان بھائی شدید سیلابی ریلے میں بہہ گئے، تاحال ان 5 بھائیوں کے حوالے سے کوئی خبر سامنے نہیں آئی ہے، لیکن

ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ سیلابی ریلا ان 5 بھائیوں کو ایک دم ساتھ لے گیا۔ سوشل میڈیا ذرائع کے مطابق 4 افراد جاں بحق ہو گئے ہیں۔

Scroll to Top