کوئٹہ(مانیٹرنگ ڈیسک) لیفٹیننٹ جنرل آصف غفور کی بلوچستان کے معروف گلوکار عبدالوہاب بگٹی پرجوش انداز میں گلے لگانے کی تصویر سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی۔ ڈیلی پاکستان گلوبل کے مطابق جنرل آصف غفور نے سیلاب متاثرین کے لیے قائم کیے گئے اس کیمپ کا دورہ کیا جہاں
عبدالوہاب بگٹی اور ان کی فیملی کے لوگ بھی مقیم تھے۔ عبدالوہاب بگٹی بلوچستان میں اپنا نام بنا چکے تھے تاہم انہیں ملک گیر شہرت ان کے کوک سٹوڈیو میں گئے گئے مشہور بلوچی گیت ’کناں یاری‘ سے ملی۔ انہوں نے سیلاب میں گھرنے کے بعد چند روز قبل سوشل میڈیا کے ذریعے مدد کی اپیل کی تھی جس پر جنرل آصف غفور نے انہیں
فیملی سمیت فوری طور پر محفوظ مقام پر منتقل کرنے اور مالی مدد کرنے کی ہدایت کی۔ جنرل آصف غفور کی اس ہدایت پر عمل ہونے کے بعد ’پراگریسو بلوچستان‘ نامی ٹوئٹر اکاؤنٹ کے ذریعے بتایا گیا کہ کورکمانڈر کوئٹہ جنرل آصف غفور کی ہدایت پر پاک فوج نے بلوچ فنکار عبدالوہاب بگٹی کو نقد رقم ادا کر دی ہے اور انہیں
فیملی سمیت محفوظ مقام پر منتقل کر دیا ہے۔ تازہ ترین ویڈیوسوشل میڈیا پر بڑی تیزی سے وائرل ہورہی ہے جس میں لیفٹیننٹ جنرل آصف غفور بظاہر سیلاب ریلیف کیمپ کا دورہ کر رہے ہیں جہاں انہوں نے کنا یاری گلوکار سے ملاقات کی۔جنرل آصٖف غفور کو گلوکار کو گرمجوشی سے گلے لگاتے اور ان کی خیریت دریافت کرتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔ انکے محبت بھرے انداز نے ٹویٹر صارفین کے دل جیت لئے ہیں۔
معروف گلوکار سنگر وہاب علی بگٹی نے کورکمانڈر بلوچستان آصف غفور سے ملاقات کی کورکمانڈر نے گرمجوشی سے وہاب علی بگٹی سے گلے ملے اور ان خیریت دریافت کی pic.twitter.com/5IFyHnFKPn
— Malik Ali Raza (@MalikAliiRaza) August 29, 2022