کل سے موسلا دھار بارش ،شہریوں کو ہنگامی اقدامات کی ہدایات

لاہور، اسلام آباد( این این آئی)28جولائی سے راولپنڈی،گوجرانوالہ اور لاہور ڈویژن میں بارش اور طوفان کا امکان ظاہر کردیا گیا،دریائے ستلج ،راوی،چناب اور جہلم کے بالائی کیچمنٹس میں بھاری بارش اور طوفان کا

امکان ہے،اگلے 24 گھنٹے کے دوران ڈی جی خان ڈویژن کے پہاڑی علاقوں میں اونچے درجے کے سیلاب کا امکان ہے۔ ڈی جی خان میں ریلیف آپریشن کے لیے دوسرے اضلاع سے بھی بھجوائی جانے والی ٹیمیں امدادی

کاموں میں مصروف ہیں۔پی ڈی ایم اے حکام کے مطا بق ڈی جی خان میں سیلابی علاقوں میں پھنسے افراد کو ریلیف کیمپوں میں منتقل کر دیا گیا ہے،حکومت پنجاب کی ہدایت کے مطابق لوگوں کے جان و مال کے تحفظ کو

یقینی بنا رہے ہیں ،پنجاب کے تمام اضلاع میں ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لیے انتظامات مکمل ہیں،آئندہ 48 گھنٹوں میں مرالہ،خانکی اور قادر آباد کے مقام پر درمیانے سے اونچے درجے کا سیلاب کا خدشہ ہے،آئندہ 48

گھنٹوں میں دریائے جہلم، راوی اور چناب کے نالوں میں درمیانے سے اونچے درجے کا سیلاب متوقع ہے،تمام اضلاع پیشگی انتظامات مکمل کریں،اور فلڈ ریلیف کیمپس کے لیے محفوظ جگہ کا تعین کریں،ملحقہ اضلاع سیلاب میں استعمال ہونے والی مشینری اور امدادی ٹیمیںوں کو متحرک رکھیں ،نشیبی علاقوں میں گاڑیاں کھڑی

کرنے سے گریز کیا جائے اور برقی آلات سے دور رہیں،شہری دریاں اور نہروں میں نہانے سے پرہیز کریں اور ندی نالوں کے قریب نہ جائیں۔ دوسری جانب محکمہ موسمیات نے کراچی میں 29 جولائی تک ہلکی بارش اور بوندا باندی کا سلسلہ جاری رہنے کی پیشگوئی کی ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق مون سون کی شدید بارشوں کا

باعث بننے والاکم دباؤ مغرب میں عمان کے ساحل کی جانب بڑھ گیا ، دوسرا مغربی راجستھان پربننے والا کم دباؤ شمال مغربی راجستھان اورشمال مشرقی سندھ پرموجود ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ 2 سے 3روزکے دوران نواب شاہ، خیرپور، سکھر،لاڑکانہ اور دیگر اضلاع میں گرج چمک کے ساتھ بارش کا سلسلہ جاری رہ

سکتا ہے۔ اس کے علاوہ کراچی سمیت بدین، ٹھٹھہ،سجاول، حیدر آباد اور دیگر علاقوں میں ہلکی سے درمیانی بارش کا امکان ہے، کراچی میں ہلکی بارش اور بوندا باندی کا سلسلہ 29 جولائی تک جاری رہ سکتا ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق بلوچستان کے علاقے خضدار،لسبیلہ،حب اورکیرتھر رینج میں مسلسل شدید بارشیں حب ڈیم پردباؤ ڈال سکتی ہیں۔

Scroll to Top