اسلام آباد (نیوزڈیسک) پاکستان مسلم لیگ (ن) کی صدر مریم نواز نے اسلام آباد میں اتحادی جماعتوں کے سربراہوں کے ساتھ پریس کانفرنس کرتے ہوئے مریم نواز نے کہا کہ میں عمران خان کی طرح ڈھکے چھپے الفاظ
استعمال نہیں کروں گی ، میں ایکس وائی زیڈ نہیں کہوں گی بلکہ نام لے کر کہتی ہوں کہ نواز شریف کو نکالنے کیلئے جسٹس کھوسہ نے کہا کہ میرے پاس ٹیشن لے کر آؤ ، نواز شریف کو نکالنے میں مدد کرتا ہوں ، اسی عدالت میں اس سے
بڑا مذاق کیا ہو کہ عمران خان کورٹ نمبر ون میں اشتہاری تھا مگر وہ اسی کورٹ نمبر ون میں بیٹھ کر پانامہ کیس کی سماعت سنتا رہا، تالیاں بجاتا رہا ، اس نے ٹانگ پر ٹانگ رکھ کر پوری عدالتی کارروائی دیکھی کیا کسی جج نے پوچھا کہ تم تو اشتہاری ہو ، یہاں کیا کر رہے ہو ، عمران خان وہاں بیٹھ کر عدلیہ اور انصاف کا مذاق اڑاتا رہا ، وہ پانچ رکنی بنچ کا مذاق اڑاتا رہا کہ میں اشتہاری ہوں مگر تم کچھ نہیں کہہ سکتے ۔