کراچی :گلشن اقبال میں 3 ماہ کی19 سالہ دلہن شوہر کے ہاتھوں قتل

کراچی کے علاقے گلشن اقبال میں بے رحم شوہر نے بیوی کا قتل کردیا، ہنستی مسکراتی خوش رہنے والی حفصہ کےشوہر کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا ہے،حفصہ کی شادی کو تین ماہ کا عرصہ ہی گزرا تھا کہ گھر سے

پھندا لگی لاش مل گئی،مقتولہ کا شوہرحسان اس پر ظلم اور تشدد کرتا تھا۔ ماں کا کہنا ہے کہ بیٹی نےچار بچے فون کیا تو کوئی بار بار کال کاٹ رہا تھا، پھر تھوڑی دیر بعد شوہر کا فون آیا کہ حفصہ نے خود کشی کرلی، میں نے کہا نہیں کی ایسا نہیں ہوسکتا،والدہ کے مطابق

شادی کے کچھ عرصے بعد ہی حفصہ کا شوہر اس پر تشدد کرتا تھا، غیرشرعی مطالبات کرتا تھا،شوہر نے بیٹی کا جینا محال کردیا تھا۔

انیس سالہ حفصہ کی آڈیو بھی سامنے آگئی جس میں وہ اہلخانہ کو شوہر کے تشدد کے حوالے سے آگاہ کررہی ہے،پولیس نے تاحال ملزم کو گرفتار نہیں کیا،تین روز قبل بھی کراچی کے علاقے بھینس کالونی میں شوہر نے بیوی کو تشدد کا نشانہ بنانے کے بعد گلا کاٹ کر قتل کر دیا اور اپنے والدین ، بھائی اور بھابی سمیت فرار ہوگیاتھا،مقتولہ 3 بچوں کی ماں تھی۔ لاش تین روز پرانی اور تعفن زدہ تھی ۔

پولیس متوفیہ کی لاش پہلے ایمبولینس کے ذریعے سکھن تھانے لے کر گئی تھی، جہاں علاقہ مکینوں کے بیانات قلمبند کر کے لاش کو جناح اسپتال منتقل کیا گیاتھا، متوفیہ کی شناخت 40 سالہ سکینہ زوجہ جہانزیب کے نام سے کی گئی تھی۔

Scroll to Top