چاروں طرف سیلاب تھا، نمازی سجدے میں رہا ۔۔ پاس سے گزرتے ہیلی کاپٹر نے نمازی کو کیسے بچایا؟ دیکیھے

پاکستان میں آنے والے سیلاب نے جہاں ملک کے بیشتر حصوں کو شدید متاثر کیا ہے وہیں، چند ایسی ویڈیوز اور تصاویر بھی سامنے آ رہی ہیں جو کہ سب کو حیرت میں مبتلا کر رہی ہیں۔ سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو کافی وائرل ہے جس میں سیلاب ریلے کو دیکھا جا سکتا ہے جو سب کچھ تباہ کر کے

آگے کی جانب گامزن ہے۔ تب ہی ایک سفید رنگ کے کپڑے پہنے شخص کو بھی دیکھا جاتا ہے تو اپنے آپ کو چاروں طرف سے سیلابی پانی میں گھرا پا کر کر پریشان ہوا اور سجدے میں گر گیا۔ ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ سیلابی ریلے سے تباہی تو ہوئی مگر مسجد کو نقصان نہیں پہچنا یہ چھوٹی سی مسجد

اونچائی پر ہونے کی وجہ سے محفوظ رہی، جبکہ پانی کا دباؤ زیادہ ہونے کی وجہ سے شخص سجدے میں گر گیا۔ تب ہی آسمان سے گزرنے والے ہیلی کاپٹر پائلٹ کی نگاہ اس لاچار شخص پر گئی اور یوں اس شخص کو بچانے کا فیصلہ کیا گیا، نوجوان کو بحفاظت خطرے سے نکال لیا گیا تھا، واضح رہے یہ ویڈیو پرانی ہے لیکن سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے اس ویڈیو کو موجودہ حالات کی سمجھ کر شئیر کیا جا رہا ہے۔

Scroll to Top