پی ٹی ای کی دی نوٹیفی ہونے والے 11 سیٹوں پر الیکشن کب ہونگے ؟اہم خبر

اسلام آباد( ویب ڈیسک) الیکشن کمیشن نے قومی اسمبلی کی گیارہ نشستوں کو خالی قرار دیدیا ہے، کمیشن خالی نشستوں پرانتخابی شیڈول جاری کرکے ساٹھ روز کے اندر الیکشن کرائے گا.ذرائع الیکشن کمیشن کے مطابق

پی ٹی آئی کے گیارہ اراکین کے استعفے موصول ہوچکے جس کے بعد قومی اسمبلی کی گیارہ نشستوں کو خالی قرار دیدیا گیا ہے. الیکشن کمیشن خالی نشستوں پرانتخابی شیڈول جاری کریگا اور ساٹھ روز کے اندر الیکشن کرائیگا، پی ٹی آئی کے گیارہ ارکان کےاستعفوں کی منظوری پرسپیکرقومی اسمبلی راجہ پرویزاشرف نے ایوان کوآگاہ کردیا ہے.انہوں نے ایوان کو بتایا کہ

علی محمدخان، فضل محمدخان، شوکت علی، فخرزمان خان، فرخ حبیب،اعجازاحم دشاہ، جمیل احمدخان ،محمد اکرم چیمہ سمیت عبدالشکورشاد، شیریں مزاری اورشاندانہ گلزارخان کے استعفے منظور کئے گئے ہیں. سپیکرنے پی ٹی آئی ارکان کے استعفے منظورکئے تھے، ابتدائی طور پر 11 ارکان کے استعفے منظور کئےگئے ہیں جبکہ

مزید بھی منظور کئےجائینگے.ذرائع کا کہنا ہے کہ استعفوں کی منظوری کے ضمن میں سپیکرقومی اسمبلی نے سابق اسپیکر ایاز صادق ، خورشیدشاہ، سعدرفیق اوردیگر سے مشاورت کی ،رواں سال اپریل میں پارلیمنٹ میں ہونیوالے پارلیمانی پارٹی کے اجلاس کے بعد تحریک انصاف کی قیادت نے قومی اسمبلی سے مستعفی ہونے کا اعلان کیا تھا ۔

Scroll to Top