pti foreign funding case verdict latest

پی ٹی آئی پر غیر ملکی ممنوعہ فنڈنگ ثابت ہو گئی، الیکشن کمیشن کا متفقہ فیصلہ

pti foreign funding case verdict latest

الیکشن کمیشن نے پاکستان تحریک انصاف کی ممنوعہ فارن فنڈنگ کیس کا فیصلہ سناتے ہوئے کہا کہ پی ٹی آئی نے  ممنوعہ فنڈنگ لی۔

الیکشن کمیشن نے ممنوعہ فنڈنگ کیس کا فیصلہ آج صبح 10 بجے سنانے کا اعلان کیا تھا تاہم کچھ دیر کی تاخیر کے بعد چیف الیکشن کمشنر نے فیصلہ سنانا شروع کر دیا ہے۔

الیکشن کمیشن کے متفقہ فیصلے میں کہا گیا ہے کہ ثابت ہوا کہ پی ٹی آئی نے ممنوعہ فنڈ لیے ہیں، 13 نامعلوم اکاؤنٹس سامنے آئے لیکن پی ٹی آئی ان اکاؤنٹس کے بارے میں بتانے میں ناکام رہی، آئین کے مطابق اکاؤنٹس چھپانا غیر قانونی ہے، پی ٹی آئی نے 34 غیر ملکیوں سے فنڈ لیے ہیں۔

متفقہ فیصلے میں کہا گیا ہے کہ تحریک انصاف نے جھوٹا بےان حلفی جمع کروایا اور عمران خان نے فارم ون جمع کرایا جو غلط تھا، الیکشن کمیشن نے تحریک انصاف کو شوکاز نوٹس بھی جاری کر دیا ہے

Scroll to Top