پی ٹی آئی میں ہلچل! اسلام آباد ہائیکورٹ نے عمران خان کو دھچکا دیدیا

اسلام آباد(نیوز ڈیسک)اسلام آباد ہائیکورٹ نے پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین اور سابق وزیراعظم عمران خان کو توہین عدالت کے مقدمے میں‌ طلب کرلیا ہے۔اے آر وائی نیوز کے مطابق اسلام آباد ہائیکورٹ نے عمران خان کے خلاف

توہین عدالت کیس کی سماعت ہوئی جس میں عدالت نے تین سے زائد ججز پر مشتمل لارجر بینچ تشکیل دینے کا فیصلہ دیا اور شوکاز نوٹس جاری کرتے ہوئے سابق وزیراعظم عمران خان کو 31 اگست کو ذاتی حیثیت

طلب کر لیا ہے۔اس سے قبل ہائیکورٹ میں جسٹس محسن اختر کیانی کی سربراہی اور جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب اور جسٹس بابر ستار پر مشتمل 3 رکنی لارجر بینچ نے عمران خان کے خلاف توہین عدالت کیس کی سماعت کی۔ جب کہ ایڈووکیٹ جنرل اسلام آباد ہائیکورٹ کے سامنے پیش ہوئے اور انہوں ںے کہا کہ

متفرق درخواست دائر کی ہے آپ اگر آپ سمجھتے ہیں تو فائل کرینگے۔جسٹس محسن اختر کیانی نے استفسار کیا کہ یہ قابل اعتراض ریمارکس کب ہوئے ہیں؟ایڈووکیٹ جنرل نے بتایا کہ 20 اگست کو پبلک ریلی میں متنازع ریمارکس کا استعمال کیا گیا، اس موقع پر انہوں نے جلسے سے کیا گیا عمران خان کا بیان پڑھ کر سنایا۔عدالت نے پھر استفسار کیا کہ

یہ کس کیس میں ریمارکس دیے گئے؟ ایڈووکیٹ جنرل نے بتایا کہ جوڈیشل مجسٹریٹ زیبا چوہدری نے شہباز گل کیس سنا تھا اور ان کا دوبارہ جسمانی ریمانڈ منظور کیا تھا۔ اداروں کیخلاف کسی بھی پارٹی عہدیداروں کے بیانات کا سلسلہ روکنا چاہیے۔جسٹس محسن اختر کیانی نے ریمارکس دیے کہ ملک کے ایک سابق وزیراعظم سے ایسے بیان کی توقع نہیں کی جاسکتی۔ عدالت نے نوٹس جاری کرتے ہوئے عمران خان کو 31 اگست کو ذاتی حیثیت میں طلب کرلیا۔

Scroll to Top