اسلام آباد/لندن : سابق وزیر اعظم نواز شریف کا کہنا ہے کہ وہ پہلے دن سے ہی حکومت میں آنے کے خلاف تھے، حکومت میں رہنا مزید مسائل کا عندیہ دے رہا ہے۔ اسلام آباد میں مولانا فضل الرحمان کی زیر صدارت پاکستان ڈیمو کریٹک موومنٹ ( پی ڈی ایم) کا سربراہی اجلاس جاری ہے جس میں مریم نواز ، شاہد خاقان عباسی،
مریم اورنگزیب ، آفتاب شیرپاؤ، پروفیسر ساجد میر اور شاہ اویس نورانی شریک ہیں۔ سابق وزیر اعظم نواز شریف، وزیر اعظم شہباز شریف اور محمود خان اچکزئی اجلاس میں بذریعہ ویڈیو لنک شرکت کررہے ہیں۔
نجی ٹی وی جیو نیوز نے ذرائع کے حوالے سے دعویٰ کیا ہے کہ نواز شریف نے
اجلاس سے اپنے خطاب میں کہا کہ وہ پہلے دن سے ہی حکومت میں آنے کے خلاف تھے لیکن ملک بچانے کیلئے حکومت میں آئے، لاڈلے کا چار سال کا گند ہم پر ڈال دیا گیا۔