لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز شریف نے توانائی کی بچت کے لئے صوبہ بھر میں شاپنگ مالز، بازار اور کاروباری مراکز رات 9 بجے بند کرنے کا اعلان کر دیا ہے۔
وزیر اعلیٰ سے ملاقات میں صوبہ بھر کے تاجر رہنماؤں اورنمائندوں کی ملاقات ہو ئی جس میں تاجر برادری نے توانائی بحران میں حکومتی اقدامات کی بھرپور حمایت کا اعلان کیا۔
حکومتی سطح پر ہونے والی مشاورت کے بعد شادی ہالز رات 10 بجے تک کھل سکیں گے,ہفتے کو تاجر برادری کو کاروبار کے اوقات میں خصوصی رعایت دی جائے گی، ریسٹورنٹس رات ساڑھے11بجے تک کھلے رہیں گے،میڈیکل سٹورز پر اس فیصلے کا اطلاق نہیں ہو گا،عید کی شاپنگ کے لیے اوقات کار کی پالیسی کا تاجر برادری سے مشاورت سے جائزہ لیا جائے گا۔
تاجر برادری کا کہنا ہے کہ قومی مفاد کے فیصلوں پر حکومت کے ساتھ ہیں، بچت پلان پر عمل درآمد سے بجلی اور پٹرول بچے گا، عوام کم سے کم بجلی استعمال کریں کیوں کہ اس وقت پٹرول اور بجلی بچانا قومی فریضہ ہے۔