دبئی : پاکستان اور بھارت کے ٹاکرے سے قبل حسن علی پاکستان سے دبئی پہنچ گئے اور قومی سکواڈ کو جوائن کرلیا۔ ایشیاء کپ میں آج روایتی حریف پاکستان اور بھارت ٹکرائیں گے ، قومی ٹیم کو ایشیاء کپ سے قبل ہی جھٹکا لگا جب انجری کے باعث شاہین شاہ آفریدی ایشیاء کپ سے باہر ہو گئے ، پریکٹس سیشن کے دوران وسیم جونیئر بھی ان فٹ ہو گئے ، وسیم جونیئر سائیڈ اسٹرین انجری کا شکار ہوئے ، جس پر حسن علی فوری پاکستان سے دبئی پہنچے اور قومی سکواڈ کو جوائن کرلیا۔ گزشتہ روز پریس کانفرنس میں کپتان بابر اعظم نے کہا تھا کہ حسن علی کو کھلانا
ابھی جلدی ہو جائے گا ، جو کھلاڑی دستیاب ہیں انہیں میں سے 11 میدان میں اتریں گے ۔ ایشیاء کپ میں پاکستان اور بھارت کا ٹاکرا آج شام 7 بجے ہوگا ، شائقین کرکٹ پاک بھارت مقابلہ دیکھنے کو بے تاب ہیں ، آج کے ٹاکرے کا اس لئے بھی بے صبری سے انتظار ہے کہ
گزشتہ برس ٹی 20 ورلڈ کپ میں پاکستان نے بھارت کو 10 وکٹوں سے عبرتناک شکست دی تھی جس کے بعد سے دونوں ٹیمیں مقابل نہیں ہوئیں اور یہ حساب چکتا کرنے کیلئے بھارتی ٹیم کے کپتان روہت شرما پر بہت زیادہ پریشر ہے جبکہ پاکستانی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم روایتی حریف پر برتری کو برقرار رکھ کر نفسیاتی دباؤ بھی ڈالنا چاہتے ہیں ۔