pak vs eng

 پاکستان اور انگلینڈ کی ٹیموں کا پریکٹس سیشن، کھلاڑی آپس میں گھل مل گئے

انگلش ٹیم کے دورہ پاکستان اور پریکٹس سیشن کے دوران پاکستانی کھلاڑیوں سے بات چیت کی ویڈیو سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہو رہی ہے۔ گزشتہ روز پاکستان اور انگلینڈ کی ٹیموں نے سیریز کی تیاری کے سلسلے میں بھرپور ٹریننگ سیشن کیا اور اس موقع پر کھلاڑیوں نے میڈیا سے گفتگو بھی کی۔ پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان 7 ٹی ٹوئنٹی میچوں کی سیریز کا پہلا میچ 20 ستمبر کو کراچی کے نیشنل اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔ پاکستان کرکٹ بورڈ نے دونوں ٹیموں کے کھلاڑیوں اور کوچنگ اسٹاف کی ملاقات اور دوستانہ انداز میں بات چیت کی ویڈیو سوشل میڈیا پر شیئر کی۔ ویڈیو میں شان مسعود کو انگلش بلے باز ایلکس ہیلز اور وکٹ کیپر بلے باز حارث انگلش ٹیم کے کپتان جوس بٹلر سے ملاقات کرتے ہوئے نظر آئے۔ کوچ ثقلین مشتاق نے انگلش اسپنرز عادل راشد اور معین علی کا خیرمقدم کیا اور بعد ازاں پاکستان کے بیٹنگ کوچ محمد یوسف بھی اس ملاقات میں شامل ہوئے۔

https://www.youtube.com/watch?v=vfeKSCRv7xk
Scroll to Top