پاکستانی نوجوان نے دبئی کے ولی عہد کا دل جیت لیا،’عبدالغفور رول ماڈل ہیں’

دبئی میں مقیم پاکستانی عبدالغفور ایک معمولی سی نیکی کے نتیجے میں دبئی کےولی عہد شیخ حمدان بن محمد کے ہیروبن گئے ہیں۔ تفصیلات کےمطابق دبئی میں روزگار کے سلسلے میں مقیم عبدالغفور بطور رائیڈر کام کرتے ہیں، اپنے معمول کے مطابق آرڈر لیےمنزل کےطرف جاتے ہوئے

سڑک پرایک معمولی عمل سے عبدالغفور دنیا بھر میں مشہور ہوگئےہیں۔ سوشل میڈیاپر وائرل ہونےوالی ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ عبدالغفور ایک مصروف سڑک سےگزررہے تھے کہ اچانک انہوں نے سڑک کےبیچوں بیچ کچھ اینٹیں پڑی دیکھیں ، یہ اینٹیں کسی بھی سنگین حادثے کی وجہ بن سکتی تھیں ، عبدالغفور ان اینٹوں کو دیکھ کر

رکے، موٹر سائیکل سائیڈ پر کھڑی کی، اینٹوں کو سڑک سے ہٹا کرسائیڈ پر رکھا اور اپنی موٹرسائیکل پر منزل مقصود کی طرف روانہ ہوگئے۔

عبدالغفوراس بات سے لاعلم تھے کہ ان کی اس حرکت کو کیمرے کی آنکھ ہمیشہ کیلئے قید کرلے گی، یہ ویڈیو کسی طرح دبئی کے ولی عہد تک بھی پہنچی جنہوں نے اسے ٹویٹرپر شیئر کرتے ہوئے عبدالغفور سے ملنے کی خواہش کا اظہار کیا۔

بعد ازاں عبدالغفور کوسرکاری طور پر دبئی کے ولی عہد سے ملوانے کا انتظام کیا گیا، ولی عہد شیخ حمدان نے عبدالغفور سے ملاقات کےبعد ان کےکندھے پر ہاتھ رکھ کر تصویر بھی بنوائی اور اسے ٹویٹر پر شیئر کرتے ہوئے کہا کہ اس ہیرو سے ملنا اعزاز کی بات ہے،عبدالغفور ایک رول ماڈل ہیں۔

Scroll to Top