پاکستان کے مایہ ناز اینکر پرسن اور پروگرام میزبان وسیم بادامی جو اکثر عمرہ کے لیے مکہ جاتے ہیں تو وہاں کی یادوں کو سمیٹ کر واپس پاکستان آتے ہیں۔ انہی یادوں کو پھر وہ اپنے مداحوں کے ساتھ شئیر کرتے ہیں جنہیں لوگ دیکھنا پسند کرتے ہیں۔وسیم بادامی نے مکہ سے ایک خصوصی ویلاگ شوٹ کیا اور اس ویڈیو میں
مکہ کلاک ٹاور سے متعلق حیران کن باتیں شئیر کیں اور اس گھڑی کے اندرونی مناظر بھی دکھائے۔وسیم بادامی کے ویلاگ میں وہ پاکستانی مہمان بھی شامل تھے جن کا کام مکہ کلاک ٹاور میں نصب بڑے ہجم کی گھڑی کو چلانے کا ہے۔ وہ یہ کام کس طرح انجام دیتے ہیں وسیم بادامی نے
ان سے سب تفصیلات جاننے کی کوشش کی۔سکھر سے تعلق رکھنے والے عرفان جو کہ مکہ کلاک ٹاور کے انجینئرنگ ڈپارٹمنٹ میں ہوتے ہیں جو اس گھڑی کو آپریٹ کرتے ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ وہ بارہ سال سے یہاں موجود ہیں اور مکہ کلاک ٹاور کی گھڑی کو چلاتے ہیں۔
پاکستانی شخص عرفان نے بتایا کہ یہ مکینکل گھڑی ہے جو سولر سسٹم سے چلتی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ گھڑی کی مرمت کا کام بھی میں کرتا ہوں، اگر اس میں کوئی خرابی آجاتی ہے تو وہ اس میں کو روک کر ٹھیک کرتے ہیں۔
مکہ کلاک ٹاور کا وزن 21 ٹن ہے اور اس میں دو موٹریں نصب ہیں۔ اس میں ایک منٹ کا گئیر ہے اور ایک دوسرا گھنٹوں کا گئیر ہے۔ منٹ ہینڈ والی سوئی کا وزن سات ٹن ہے اور لمبائی 23 میٹر ہے جبکہ گھنٹے والی سوئی کا وزن 5.6 ٹن ہے اور لمبائی 18 میٹر ہے۔