horse trading

وزیراعلیٰ پنجاب کے انتخاب سے پہلے شیطانی کھیل شروع!! ایم پی اے 40 کروڑ لیکر بیرون ملک چلے گئے، تہلکہ خیز انکشاف سامنے آگیا

horse trading
horse trading

اسلام آباد: (ویب ڈیسک) سابق وفاقی وزیر اطلاعات و پاکستان تحریک انصاف کے رہنما فواد چوہدری نے اپنی ہی جماعت کے رکن پنجاب اسمبلی مسعود مجید پر 40 کروڑ روپے لیکر بیرون ملک جانے کا الزام عائد کردیا۔ لاہور

میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے فواد چوہدی کا کہنا تھاکہ ضمنی انتخابات میں ن لیگ اور ان کے 12 اتحادیوں کی شکست فاش ہوئی۔ انہوں نے کہا کہ پنجاب کے عوام کا فیصلہ ہے کہ تخت لاہور تحریک انصاف کا حق ہے،

کورکمیٹی نے وزیراعلیٰ پنجاب کیلئے پرویز الٰہی کو نامزد کیا ہے۔ فوادچوہدری کا کہنا تھاکہ پنجاب میں ایک انتخاب پراثر انداز ہونے کے لیے شیطانی کھیل شروع کیا گیا ہے ، ملک کا وزیرداخلہ کہہ رہا ہے کہ 5، 6 ارکان

ادھر ادھر ہوسکتے ہیں، پنڈی کی نشست پر ری کاؤنٹنگ کا آرڈر دیاگیا ہے۔ انہوں نے الزام لگایا کہ رحیم یار خان سے ہمارے ایم پی اے مسعود مجید مبینہ طور پر 40 کروڑ روپے لے چکے ہیں اور ترکی پہنچ چکے ہیں۔ پی ٹی

جوکچھ اسلام آباد میں ہوا اسکا نظارہ آج لاہورکررہا ہےجہاں MPAsکو خریدنےکیلئے50کروڑ روپےتک کی پیشکش کی جا رہی ہے۔اس سب کےپیچھےمرکزی کردار زرداری ہےجو اپنی کرپشن پرNROلیتاہےاور چوری کےاس پیسےسےلوگوں کو خریدتاہے۔اسےجیل میں پھینکاجاناچاہئیے۔ یہ ہماری جمہوریت پر ہی نہیں بلکہ ہمارے

— Imran Khan (@ImranKhanPTI) July 20, 2022

آئی رہنما کا کہنا تھاکہ عطا تارڑ نے ہمارے ایم پی اے سے رابطہ کیا ہے، اندازہ لگائیں کہ 35 ،35 کروڑ روپے ایم پی اے کو دے رہے ہیں، اگر اس طرح سے ارکان کو خریدا جاتا رہا تو پاکستان میں جمہوریت کا کوئی مستقبل نہیں۔ انہوں نے کہا کہ کسی کو دبئی تو کسی کو ترکی میں ہوٹل بک کرکے

سماج کی اخلاقی بنیادوں پربھی سنگین حملہ ہے۔عدالتِ عظمیٰ نےکارروائی کی ہوتی اور ان لوٹوں کو تاحیات نااہل کیا ہوتا تو اس سلسلےکی روک تھام کاکچھ بندوبست ممکن ہوتا۔کیا تبدیلئ سرکار کی امریکی سازش سے آنے والی امپورٹڈحکومت کے سرپرستوں کو قوم کےاس سنگین نقصان کاکچھ بھی احساس نہیں؟

— Imran Khan (@ImranKhanPTI) July 20, 2022

دے رہے ہیں، زرداری اینڈ کمپنی ہر حالت میں حکومت سے چمٹے رہنا چاہتے ہیں، ہر ٹھیکیدار آصف زرداری اینڈ کمپنی کو پیسے دے رہا ہے۔ فواد چوہدری کا کہنا تھاکہ کل سپریم کورٹ میں پٹیشن جمع کرائیں گے، ہمارا مطالبہ ہے کہ زرداری ،عطا تارڑ اور رانا ثناء کو گرفتارکیا جائے اورسپریم کورٹ اس معاملے کی فوری انکوائری کرائے۔ واضح رہے کہ سپریم کورٹ آف پاکستان کے حکم پر 22 جولائی کو وزیراعلیٰ پنجاب کا انتخاب ہوگا اور پی ٹی آئی کی جانب سے پرویز الٰہی اور ن لیگ کے حمزہ شہباز وزارت اعلیٰ کے امیدوار ہیں۔

Scroll to Top