لاہور : لاہور ہائیکورٹ نے پولیس کو پنجاب اسمبلی کے اندر جانے سے روک دیا ہے ،امن و امان کی صورتحال خراب ہونے پر پولیس اندر جا سکے گی۔ تفصیلات کے مطابق لاہور ہائیکورٹ میں ڈپٹی سپیکر پنجاب اسمبلی کے
ایوان میں پولیس تعیناتی کے فیصلے کے خلاف سبطین خان اور زینب عمر کی درخواستوں پر سماعت ہوئی جس دوران جسٹس مزمل اختر شبیر نے ریمارکس دیئے کہ حملہ تو الیکشن سے پہلے بھی ہو سکتا ہے ، درخواست
گزار نے کہا کہ اسمبلی کی انٹرنل سیکیورٹی موجود ہے ، عدالت نے استفسار کیا کہ اسمبلی کی اندرونی سیکیورٹی حالات کنٹرول نہ کرے تو پھر کیا حل ہے ، درخواست گزار نے جواب دیا کہ اندرونی سیکیورٹی سے
حالات کنٹرول نہ ہوئے تو پھر دیکھا جائے گا، عدالت نے کہا کہ اسمبلی کے اندر گولیاں ، لاٹھیاں چل جائیں، نقصان ہو جائے تو کون ذمہ دار ہو گا ؟ کس قانون کے تحت اسمبلی میں پولیس تعینات نہیں ہو سکتی ، درخواست گزار نے کہا کہ ڈپٹی سپیکر کے پاس صرف الیکشن کروانے کا اختیار ہے ۔