وزارت اعلیٰ سے ہٹنے کے بعد حمزہ شہباز کا پہلا دھماکے دار بیان ، عمران خان کے خلاف کیا کہہ دیا ؟

لندن (مانیٹرنگ ڈیسک )سابق وزیر اعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز کا کہنا ہے کہ چیئر مین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی ) عمران خان کی انتہا پسندانہ سوچ کے آگے بند باندھنا ناگزیر ہوچکا ہے،مسلسل الزام تراشیوں کے بعد بات

دھمکیاں دینے تک آچکی ہے۔ نجی ٹی وی “جیو نیوز “کے مطابق حمزہ شہباز کا کہنا ہے کہ عمران خان معاشرے میں نفرت انگیزی پھیلا رہا ہے، اداروں پر مسلسل الزام تراشیوں کے بعدبات دھمکیاں تک آچکی ہے،آئی جی اور ڈی آئی جی اسلام آباد کو دھمکانا ملک میں

انتشار پھیلانے کی سازش ہے، خاتون مجسٹریٹ کا نام لیکر دھمکانا ناقابل مذمت ، قابل شرم عمل ہے ، لیگی رہنما کا مزید کہنا تھا کہ فارن فنڈڈ جماعت کا سربراہ ریاستی رٹ کو چیلنج کرنے کی کوشش کر رہا ہے۔

Scroll to Top