اسلام آباد(نیوز ڈیسک)وفاقی وزیرِ داخلہ رانا ثناء اللّٰہ کا کہنا ہے کہ میاں جلیل شرقپوری اور میاں ریاض الدین 10، 10 کروڑ میں فروخت ہوئے۔’جیو نیوز‘ کے پروگرام ’جیو پاکستان‘ میں گفتگو کرتے ہوئے رانا ثناء اللّٰہ نے کہا کہ اگر مجھے
سپریم کورٹ بلا لیتی تو میں بتاتا کیسے 10 کروڑ روپے دیے گئے، میں ان کا جھوٹ بے نقاب کرتا۔انہوں نے کہا کہ یہ لوگ پروپیگنڈہ کر رہے ہیں، یہ جھوٹے لوگ ہیں، ان کا کام پروپیگنڈہ کرنا ہے۔وفاقی وزیرِ داخلہ رانا ثناء اللّٰہ کا مزید کہنا ہے کہ یہ
پارٹی جھوٹوں اور فراڈیوں کا جتھہ ہے۔انہوں نے یہ بھی کہا کہ ہمیں کوئی مجبور کر کے حکومت میں نہیں لایا، اتحادیوں کے مجبور کرنے پر ہم حکومت میں آئے۔واضح رہے کہ پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما فواد چوہدری نے کہا تھا کہ ہمارے
ایم پی اے مسعود مجید کو مبینہ طور پر 40 کروڑ روپے دے کر ترکی پہنچایا گیا ہے۔فواد چوہدری نے یہ بھی کہا تھا کہ آصف زرداری، رانا ثناء اللّٰہ اور عطاء تارڑ کو گرفتار کر کے جیل میں ڈالا جائے، ہمارا مطالبہ ہے کہ سپریم کورٹ اس معاملے کی فوری انکوائری کروائے۔