uzma qadri

(ن) لیگ کو ایک اور دھچکا! خاتون رُکن اسمبلی ’ عظمیٰ قادری ‘ کے حوالے سے بڑی خبر

لاہور ( نیوز ڈیسک ) پاکستان مسلم لیگ ن کی رکن پنجاب اسمبلی عظمی قادری کورونا وائرس کا شکار ہو گئی ہیں۔عظمی قادری نے کورونا ٹیسٹ مثبت آنے پر خود کو قرنطینہ کر لیاہے۔ان کے اہلخانہ نے تصدیق کی ہے کہ ن

لیگی رکن پنجاب اسمبلی عظمٰی زعیم قادری کورونا میں مبتلا ہو گئی ہیں۔عظمی قادری کے شوہر زعیم حسین کے مطابق عظمٰی زعیم قادری نے گزشتہ روز بخار ہونے پر ٹیسٹ کروایا تھا،عظمٰی زعیم قادری کا کورونا ٹیسٹ

مثبت آ گیا، عظمٰی زعیم قادری نے خود کو قرنطینہ کر رکھا ہے۔عظمٰی زعیم قادری کو طبیعت خرابی پر اسپتال منتقل کیا گیا۔عظمٰی کی طبیعت نہیں سنبھل رہی۔ کورونا میں مبتلا ہونے کے باعث عظمیٰ قادری کے ووٹ نہ

ڈالنے کی صورت میں وزارت اعلیٰ کے انتخاب میں ن لیگ کا ایک اور ووٹ کم ہو جائے گا۔دوسری جانب وزیراعلیٰ پنجاب کے الیکشن میں دوبارہ گنتی کا فیصلہ سپریم کورٹ میں چیلنج کردیا گیا۔ منیر احمد نامی شہری

کی جانب سے اظہر صدیق ایڈووکیٹ کےتوسط سے سپریم کورٹ لاہور رجسٹری میں اپیل دائر کی گئی ، جس میں موقف اختیار کیا گیا کہ لاہور ہائیکورٹ نے وزیراعلیٰ پنجاب کے انتخاب کے لیے دوبارہ گنتی کا حکم دیا ، دوبارہ

الیکشن کی بجائے دوبارہ گنتی کا حکم غیر قانونی ہے ، عدالت اکثریت رکھنے والی جماعت کو حکومت سازی کا موقع فراہم کرے ، جس کے لیے عدالت وزیراعلی ٰکے 22 جولائی کے الیکشن کو دوبارہ گنتی کی بجائے الیکشن

قرار دے۔دوسری طرف سپریم کورٹ آف پاکستان نے وفاقی وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ کے خلاف توہین عدالت کی درخواست پر مزید شواہد طلب کرلیے، عدلت عظمیٰ نے قرار دیا کہ درخواست گزار کی باتیں مفروضے پر مبنی ہیں، درخواست گزار توہین عدالت سے متعلق ٹھوس شواہد فراہم کرے۔

Scroll to Top