میچ تو ہار گئے پر پاکستان کو ایک اور سٹار مل گیا! اپنے پہلے ٹی ٹوئنٹی میں بھارت کے پرائم بلے بازوں کی گلیاں کیسے اڑائیں۔۔ویڈیو شدید تکلیف کے باوجود شاندار بولنگ پر نسیم شاہ کی سوشل میڈیا پر خوب تعریفیں

اتوار کو دبئی انٹرنیشنل اسٹیڈیم میں ٹی ٹوئنٹی ایشیا کپ 2022 کے اپنے افتتاحی کھیل میں بھارت کے خلاف پانچ وکٹوں سے شکست کے باوجود پاکستان کرکٹ ٹیم کو سنسنی خیز مقابلے کے بعد واپسی پر سراہا گیا۔ بھارت نے پاکستان کو

پہلے بیٹنگ کرنے کا کہا اور سنسنی خیز فائنل کے بعد آخری اوور میں ہدف کا تعاقب کرنے سے پہلے اسے 147 رنز تک محدود کر دیا۔ کرکٹ برادری نے گرین شرٹس کی بدقسمتی سے شکست کے باوجود روایتی حریف بھارت کو ٹف ٹائم دینے پر ان کی تعریف کی۔ پاکستان کے فاسٹ بولر نسیم شاہ نے پہلے اوور میں کے ایل راہول کی وکٹ لی تھی جب کہ

ایج لگ کر فخر زمان کیچ کر لیتے تو وہ ان کی دوسری وکٹ ہوتی۔ لیکن انہوں نے اپنی بولنگ سے بھارتی بیٹرز پر پریشر بنائے رکھا انہوں نے سوریا کمار یادو کو بھی خطرناک ڈلیوری پر آؤٹ کیا اور ان کی گلیاں اڑائیں۔ اپنے 4 اوورز میں انہوں نے شاندار بولنگ کی اور 27 رنز دے کر دو وکٹیں حاصل کیں، میچ کے دوران کریمپس کی وجہ سے نسیم شاہ شدید تکلیف میں مبتلا تھے لیکن انہوں نے ہمت اور لنگن سے بولنگ کی۔ جس پر سوشل میڈیا پر ان کی خوب تعریف کی گئی اور یہ کہا جا رہا ہے کہ پاکستان کو اپنا اگلا بڑا سٹار کھلاڑی مل گیا ہے۔

Scroll to Top