مریم اورنگزیب کا شہباز گل کی تازہ ترین ویڈیو چلوانے کا دعویٰ، ویڈیو میں انہیں اسپتال میں کیا کرتے ہوئے دیکھا گیا؟ دیکھیئے

پاکستان تحریک انصاف کے رہنما شہباز گل کی ویڈیو نے کئی سوالات کھڑے دیے۔ ان کی ویڈیو وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے جاری کی ہے۔ شہباز گل اس وقت پمز اسپتال میں

زیر علاج ہیں۔ اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے مریم اورنگزیب نے کہاکہ تین دن سے بغیر تحقیقات کیے پروپیگنڈا چلایا جا رہا ہے اور شہبازگل کا نام لگا کر سوشل میڈیا اور میڈیا پر ویڈیوز چلائی جارہی ہیں کہ ان کی حالت انتہائی

سنگین ہے۔ انہوں نے کہا کہ شہبازگل کے خلاف ایک مقدمہ درج ہے اور پروپیگنڈا جاری ہے کہ جنسی تشدد ہوا، کیمرہ دیکھتے ہی پروپیگنڈا شروع ہوجاتاہے، مریم اورنگزیب ا کہنا تھا کہ شہبازگل پر کوئی تشدد نہیں ہوا۔ ان کا کہنا تھاکہ

شہباز گل سے منسوب سوشل میڈیا پر ویڈیو چکوال میں زیادتی کرنے والے شخص کی ہے، غلط ویڈیوز چلانا سائبر کرائم کے زمرے میں آتاہے اورسوشل میڈیا پر طوفانِ بدتمیزی جاری ہے۔

Scroll to Top