محکمہ موسمیات کی آج سے تین روز کیلئے موسلادھار بارش کی پیش گوئی

لاہور ،راولپنڈی(آن لائن، این این آئی) محکمہ موسمیات نے شدید گرمی اور حبس کے ستائے ہوئے لاہوریوں کو خوشی کی نوید سنا دی ہے محکمہ موسمیات کے مطابق شہر میں بارش برسانے والا ایک سسٹم

لاہور میں داخل ہوگیا ہے۔ جس کے باعث آج مورخہ 24 اگست سے 26 اگست تک شہر میں موسلادھار بارش کا امکان ہے۔ محکمہ موسمیات کا یہ بھی کہنا ہے کہ منگل کے روز شہر میں سورج اور بادلوں کے درمیان آنکھ مچولی کا سلسلہ جاری رہا۔ جبکہ شہر میں

ٹھنڈی ہوائیں چلنے سے گرمی کی شدت میں کمی دیکھنے میں آئی اور شہر کا زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 34 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔ محکمہ موسمیات کے مطابق آج مورخہ 24 اگست سے شروع ہونے والا بارشوں کا سلسلہ جنوبی پنجاب کے علاقوں میں تباہی

لا سکتا ہے جبکہ 24 اگست سے 26 اگست تک جاری رہنے والی موسلادھار بارشوں کا سلسلہ 27 اگست کو تھم جائے گا اور اسی روز شہر میں ہوا میں نمی کا تناسب بھی کسی حد تک کم ہونے سے شہر کا موسم خوشگوار ہو جائے گا۔

Scroll to Top