لاہور (ویب ڈیسک) چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) اور سابق وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ گرمی ہو یا بارش چوروں کے خلاف جدوجہد کرتا رہوں گا۔جہلم میں جلسے سے خطاب میں عمران خان نے کہا کہ کبھی ملک میں انتشار نہیں پھیلایا، ملک میں قانون کی بالادستی کی لڑائی لڑرہا ہوں ۔انہوں نے کہا کہ مخالفین
میرے خلاف نہیں ملک کی جمہوریت کو کمزور کرنے کی ساز ش کررہے ہیں، یہ کسی طرح بھی مجھے نااہل کروانا چاہتے ہیں۔پی ٹی آئی چیئرمین نے مزید کہا کہ پاکستان کی سب سے بڑی پارٹی کو دیوار سے لگایا جارہا ہے، 25 مئی کو بھی تشدد کیا گیا، دھرنا صرف اس لیے ختم کیا کہ
انتشار نہ پھیلے۔اُن کا کہنا تھا کہ ان دو خاندانوں کے اقتدار میں آنے سے پہلے ہمارا ملک برصغیر میں سب سے آگے تھا، 30 سال ان لوگوں نے حکومتیں کیں لیکن ایسے منصوبوں پر توجہ نہیں دی۔عمران خان نے یہ بھی کہا کہ ملک کو لوٹ لیا نواز شریف لندن میں بیٹھ کر ہمیں درس دے رہا ہے، گرمی ہو یا بارش ان چوروں کے خلاف جدوجہد کرتا رہوں گا۔انہوں نے کہا کہ سیلاب کی صورتحال سے پورا
بلوچستان، سندھ اور خیبرپختونخوا متاثر ہوا ہے، پوچھتا ہوں سیلاب سے ہوئی تباہی میں صوبے کہاں سے سرپلس دیں گے؟پی ٹی آئی چیئرمین نے کہا کہ خیبرپختونخوا کا وزیر خزانہ 2 ماہ سے مفتاح اسماعیل سے ملاقات کا وقت مانگ رہا ہے۔اُن کا کہنا تھاکہ یہ لوگ اب ٹیکنیکل ناک آوٹ کرنےکا سوچ رہے ہیں ،یہ چاہتے ہیں کسی طرح عمران خان کو نااہل کروایا جائے۔
The post مجھے گرمی اور بارش یا سیلاب کی پروا نہیں ، چوروں کے خلاف لڑتا رہوں گا ۔۔۔۔۔۔ عمران خان نے صاف صاف کہہ دیا appeared first on News Online.