پاکستان میں جہاں سیلاب نے تباہی مچا رکھی ہے ایسے میں اب حکمران بھی عوام کی داد رسی کیلئے ان علاقوں میں پہنچ رہے ہیں۔ جیسا کہ گزشتہ روز مریم نواز تونسہ میں تشریف لے گئیں۔ جہاں انہوں نے سیلاب سے متاثرہ لوگوں کا درد بانٹا، انہیں گلے سے لگایا، بچوں کو گود میں بٹھایا۔ ان کے اس عمل پر ہر جگہ ان کی بہت تعریفیں کی جا رہی تھی تو ایسے میں
تونسہ کے علاقے سے تعلق رکھنے والی وہ اماں جی سامنے آ گئیں جن کی مریم کے ساتھ تصویر وائرل ہوئی۔ ان کا کہنا ہے کہ ہمیں مریم کچھ نہیں دے کر گئی۔ بس مجھ سے ہی گلے ملی اور چلتی بنیں۔ نہ کوئی امداد نہ کوئی اعلان۔ بس انہوں نے
دورہ ہی کیا۔ اس کے علاوہ ہم غریبوں کے گھر، مال ،مویشی سب بہہ گئے، یہ حکمرانوں کچھ نہیں کر رہے۔
بس پاکستانی عوام یا پھر ہم خود ہی ایک دوسرے کے ساتھ تعاون کر رہے ہیں۔ اور تو اور جب ان سے یہ بات کہی گئی کہ آپ تو خوش قسمت ہیں کہ مریم نے گلے لگا لیا آپکو ۔ تو وہ کہتی ہیں کہ کھانے کو کچھ نہیں گلے لگانے سے کون خوش قسمت بن جاتا ہے۔