فیصل آباد کے بااثر خاندان سے صلح متاثرہ لڑکی کا ایک اور ویڈیو بیان آ گیا

فیصل آباد، اسلام آباد(این این آئی )فیصل آباد شادی سے انکار پر جسمانی و ذہنی تشدد کا نشانہ بننے والی فیصل آباد سے میڈیکل کی طالبہ کا ایک اور بیان سامنے آیا ہے۔متاثرہ لڑکی نے یہ ویڈیو بیان بااثر خاندان سے صلح سے متعلق زیرِ گردش افواہوں کے نتیجے میں ریکارڈ کروایا ہے جو کہ سوشل میڈیا پر اس وقت

خوب وائرل ہے۔ متاثرہ لڑکی کا اپنے ویڈیو بیان میں کہا ہے کہ میرا نام خدیجہ ہے اور مجھے معلوم ہے کہ صبح سے ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہے کہ ہم نے اِن مجرموں سے صلح کر لی ہے۔متاثرہ لڑکی نے مرکزی ملزم شیخ دانش سے متعلق کہا ہے کہ میں نے اس

مجرم خاندان سے کوئی صلح نہیں کی ہے، سوشل میڈیا پر وائرل نیوز جعلی ہے، میں تاحال یہ کیس لڑ رہی ہوں اور اپنے موقف پر ڈٹی ہوئی ہوں، میں چاہتی ہوں کہ آپ سب میرا ساتھ دیں۔ متاثرہ لڑکی نے کہاکہ ہم انشااللہ تعالی ان مجرموں کو ضرور

سزا دلوائیں گے، ہم نے ان سے کوئی صلح نہیں کی۔دوسری جانب فیصل آباد میں لڑکی پر تشدد واقعہ پر شیخ دانش علی کی بیٹی انا علی نے حفاظتی ضمانت کیلئے ہائیکورٹ سے رجوع کرلیا ۔انا علی نے اسلام آباد ہائیکورٹ میں درخواست دائر کر دی۔ درخواست میں کہاگیاکہ کم عمر ہوں پولیس کی جانب سے گرفتاری کا خدشہ ہے، جائے وقوعہ پر موجود بھی نہیں تھی مگر

مقدمے میں نامزد کیا گیا، بیرونی پریشر پر پولیس مجھے گرفتار کرنا چاہتی ہے۔ درخواست میں کہاگیاکہ تسلیم شدہ اصول ہے جرم ثابت ہونے تک کوئی بھی معصوم ہی تصور ہو گا، متعلقہ عدالت میں پیش ہونا چاہتی ہوں حفاظتی ضمانت دی جائے۔

Scroll to Top