اسلام آباد : پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما فواد چوہدری نے مسلم لیگ ن کے قائد میاں نواز شریف کی تقریر ٹی وی پر نشر کیے جانے پر اعتراض اٹھادیا۔ اپنے ایک ٹویٹ میں فواد چوہدری نے کہا “نواز شریف کی تقریر کو پی ٹی وی پر چلا کرعوام کو یہ پیغام دیا گیا ہے کہ
ملک میں دو قوانین ہیں، اگر آپ طاقتور ہیں تو قانون آپ کی باندی ہے مفرور ہیں کوئی بات نہیں تقریریں کریں لیکن آپ غریب ہیں آپ کی دس ماہ کی بچی کو بھی جیل جانا ہو گا اور اس کی ماں کو بھی کیونکہ آپ
غریب اوربے یارو مددگارہیں۔” خیال رہے کہ سابق وزیر اعظم نواز شریف نے سیلاب زدگان کی مدد کیلئے ٹی وی پر تقریر کی تھی جس میں انہوں نے کہا تھا کہ یہ وقت سیاست کرنے کا نہیں بلکہ سیلاب زدہ لوگوں کی مدد کیلئے آگے آنے کا ہے۔