عمران خان کے مقابلے میں الیکشن لڑنے والے عابد شیر علی بڑی مشکل میں پھنس گئے

اسلام آباد : قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 108 فیصل آباد سے چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کے مقابلے میں الیکشن لڑنے والے مسلم لیگ ن کے رہنما عابد شیر علی مشکل میں پھنس گئے۔ نجی ٹی وی دنیا نیوز کے مطابق

عابد شیر علی کی جانب سے مبینہ طور پر حلقے کی مساجد میں بلوں کی درستگی اور فیول پرائس ایڈجسمنٹ کی رقوم نکلوانے کے لیے اعلانات کرائے گئے جس پر الیکشن کمیشن نے انہیں نوٹس جاری کردیاہے۔الیکشن کمیشن کی جانب سے انتخابی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر لیگی رہنما کو کل طلب کرلیا گیا ہے۔

Scroll to Top