عمران خان کو نہ روکا تو اگلے الیکشن میں مشکلات ہوں گی،کابینہ اراکین

وفاقی حکومت تحریک انصاف کے خلاف ممنوعہ فنڈنگ کیس کا فیصلہ ملنے کے بعد تذبذب کا شکار ہوگئی۔ ذرائع کے مطابق وفاقی کابینہ کے اجلاس کا احوال سامنے آگیا۔ کابینہ کے بعض ارکان نے الیکشن کمیشن کے

فیصلے کو لے کر احتیاط برتنے کا مشورہ دیا۔ ان کا کہنا تھا کہ آج جو فیصلے کیے گئے کل ہمیں بھی ان کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے، الیکشن کمیشن کے فیصلے کے بعد انتہائی احتیاط کی ضرورت ہے۔ جبکہ کابینہ کے بعض

ارکان نے چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کے خلاف سخت اقدامات کا مطالبہ کیا ہے جن میں اکثریت ن لیگی وزراء کی تھی۔ ان کا کہنا تھا کہ اگر عمران خان کو نہ روکا گیا تو آئندہ عام انتخابات میں ہمیں مشکلات ہوں گی‘۔

دوسری جانب سماء ٹی وی کے مطابق حکومت نے ممنوعہ فنڈنگ کی تحقیقات ایف آئی اے سے کرانے کا فیصلہ کیا ہے اور ایف آئی اے دیگر اداروں کی بھی مدد لے سکے گا۔ اس سے قبل وفاقی کابینہ نے عمران خان کا نام ای

سی ایل میں ڈالنے کی منظوری، کابینہ نے عمران خان کا نام ای سی ایل میں ڈالنے کی منظوری دی واضح رہے کہ آج پی ڈی ایم جماعتوں نے الیکشن کمیشن میں عمران خان کی نااہلی کا ریفرنس بھی دائر کیا تھا۔ رنفرنس میں کہا گیا کہ سابق وزیر اعظم نے توشہ خانہ میں ملنے والے تحائف ظاہر نہیں کیے، انہیں آرٹیکل 62 ون ایف کے تحت نااہل کیا جائے۔

Scroll to Top