عمران خان کو ناہل کروانے کا مشن! حکومت کس کام میں مصروف ہے؟ سینئر صحافی کا تہلکہ خیز انکشاف

لاہور(نیوز ڈیسک)سینئر تجزیہ کار عارف حمیدبھٹی نے انکشاف کیا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف کے اراکین کو اتنی بڑی بڑی آفرز ہورہی ہیں مجھے حیرانگی ہے کہ وہ قبول کیسےنہیں کررہے۔تفصیلات کے مطابق نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں خصوصی گفتگو کرتے ہوئے عارف حمید بھٹی نے کہا کہ

اے آروائی کا کیا قصور تھا؟ اگر کوئی قصور تھا تو پیمرا کارروائی کرتا، آپ کے ملک کے تین صحافی بیرون ملک جاچکے ہیں،15 صحافیوں کے قتل کا منصوبہ بن چکا ہے،عمران خان اور پی ٹی آئی پرپابندی لگا کر، ان کے لوگوں کو بڑی بڑی آفرز دے کر خریدنے کی کوشش کی جارہی ہے،مگر حیرانگی کی بات ہے کہ وہ

بک نہیں رہے اور جھک بھی نہیں رہے۔عارف حمید بھٹی نے کہا کہ پیسہ عہدہ، تحریک انصاف کے رہنماؤں کو کہا جارہا ہے کہ منہ سے ڈیمانڈ کریں پوری ہوجائے گی، اس طرف ملک میں ہرطرف تباہی ہے، معاشی، سیاسی تباہی ہی تباہی ہے مگر پوری حکومت صرف اور صرف عمران خان کو نااہل کرنے پر تلی ہوئی ہے۔سینئر تجزیہ کار نے کہا کہ میرا خواجہ آصف صاحب سے ایک سوال ہے، فوج میرا ادارہ ہے اور میں

فوج سے ن لیگ والوں سےدس گنا زیادہ عشق کرتا ہوں، خواجہ آصف اپنے لیڈر نوازشریف کا فوج سے متعلق بیان، خواجہ آصف کا اسمبلی کی تقریر میں فوج سے متعلق تبصرہ سن لیں، مریم نواز شریف کے بیانات سن لیں، مولانا فضل الرحمان کے بیانات سن لیں، فیک اکاؤنٹ بناکر 0 فالورشپ والے اکاؤنٹ کے کیس کو لےکر میڈیا کے ذریعے پورے ملک میں پراپیگنڈہ کیا جارہا ہے۔انہوں نے کہا جو لاکھوں لوگوں کی موجودگی میں

، چار چار مرتبہ وزیراعظم رہنے والے، پارٹی کے سربراہ ، جنہو ں نے اسمبلیوں اور حکومتی عہدوں کے حلف لیے وہ براہ راست اسٹیبلشمنٹ پر حملہ کررہےہیں ،کیا اس پر کوئی قانون سازی نہیں ہوسکتی، قانون کی من پسند تقسیم ملک کو تباہ کردیتی ہے۔

Scroll to Top