اسلام آباد ( نیوز ڈیسک ) پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما اعتزاز احسن کا کہنا ہے کہ آرٹیکل 6 کے اطلاق سے متعلق پڑھے لکھے لوگ بھی عجیب بیانات دیتے ہیں۔ہم نیوز کی رپورٹ کے مطابق انہوں نے مزید کہا کہ آرٹیکل
6 کا اطلاق آسان بات نہیں ،وزیرداخلہ راناثنااللہ نے کیسا مطالبہ کیا،راناثنااللہ نے کہا کہ عمران خان کے خلاف آرٹیکل 6 کے تحت کارروائی کی جائے۔انہوں نے مزید کہا کہ عمران خان نے تو سازش کرنے والوں کو بے نقاب
کیا۔نیشنل سیکیورٹی کمیٹی کے اجلاس میں بھی مداخلت کی بات کو تسلیم کیا گیا۔شہبازشریف وزیراعظم منتخب ہوئے تو بھی انہوں نے مداخلت کی بات کی توثیق کی۔قبل ازیں انہوں نے کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما اور
بیرسٹر اعتزاز احسن کا کہنا ہے کہ امریکی سیکیورٹی ایڈوائز ہنری کسنر لاہور آئے تھے اور میٹنگ میں کسنجر نے بھٹو سے کہا کہ تم جو کام کر ہرہے ہو اس کی وجہ سے ہم آپ کو تاریخ میں عبرتناک مثال بنا دیں گے۔تیسرا
فریق ہم پر کنٹرول کرنے کی خواہش رکھتا ہے جس کی وجہ سے ہمارا جمہوری نظام خطرے میں ہی رہتا ہے۔جب کہ پی ٹی آئی رہنما عمران اسماعیل نے کہا اب پیپلز پارٹی اور ذوالفقار علی بھٹو دو الگ چیزیں ہیں یہ لوگ تو مال
بچانے والے ہیں۔ہانہوں نے کہا کہ بیک ڈور اور فرنٹ ڈور کسی بات چیت کا علم نہیں، موجودہ حکومت سے بات نہیں ہو گی جن سے بات ہو گی ان سے کی جائے گی۔دوسری جانب پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما قادر خان
مندوخیل کا ہم نیوز کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کہنا ہے کہ پیپلز پارٹی کہتی ہے کہ جمہوریت چلنی چاہئیے، 2018ء کے الیکشن میں 155 پی ٹی آئی کے ممبران تھے، 2018ء کے الیکشن میں موجودہ حکومت کے 162 ممبران تھے۔ قادر خان مندوخیل نے استفسار کیا کہ 17 ممبران ان کو کس نے لا کر دئیے؟ جس ملک نے سازش کی تھی؟۔