اسلام آباد (نیوز ڈیسک ) عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے دعوی کیا ہے کہ پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان ستمبر میں فائنل کال دے کر
ملک جام کردیں گے۔سابق وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے ٹوئٹر پر موجودہ حکومت پر کڑی تنقید کرتے ہوئے کہاکہ سوشل میڈیا پر اتھارٹی بنانے، یوٹیوب بند، مخالف اینکرز کو اٹھانے پر کام شروع ہوگیا ہے۔انہوں نے کہا ہے کہ
13اتحادی جماعتوں میں بندر بانٹ اور (ن) اور( ش) آمنے سامنے آگئی ہیں، آج عمران خان عوام میں ہیں اور اپوزیشن ٹوئٹ میں پھنسی ہوئی ہے۔شیخ رشید نے دعوی کیا ہے کہ عمران خان ستمبر کے آخری ہفتے فائنل کال دے گا اور ملک جام کردے گا۔دوسری جانب تحریک انصاف کے رہنما فواد چوہدری نے 10 ستمبر سے پہلے حکومت کا تختہ الٹنے کا دعویٰ کیا ہے۔ایک بیان میں فواد چوہدری نے کہا کہ عمران خان کے پہلے جلسے سے
حکومت کی کانپیں ٹانگ گئی ہیں، لوگوں کو اسلام آباد آنے سے روکا جارہا ہے، اگر (ن) لیگ نے کچھ کیا تو عوام کا بھرپور ردعمل آئے گا۔انہوں نے کہا کہ عمران خان کی آواز بند کرنے کے لیے میڈیا پر پابندی لگائی جارہی ہے اور موٹر ویز کو بند کیا جارہا ہے تاکہ لوگ اسلام آباد نہ پہنچیں، ان کے ان اقدامات کا مقصد جلسوں کو روکنا ہے۔سابق وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ عمران خان کے جلسے سے
خوفزدہ ہوکر دہشتگردی کا مقدمہ درج کیا گیا، جھوٹی ایف آئی آر کو ختم ہونا چاہیے، لیگی رہنماؤں کے دھمکی آمیز بیانات پر کیوں کارروائی نہیں ہوئی۔ پی ٹی آئی رہنما نے دعویٰ کیا ہےکہ امید ہے 10 ستمبر تک ان کا تختہ الٹ جائے گا اور اقتدار عوام کے پاس چلا جائے گا۔