rain alert

طوفانی بارشوں کا نیا سلسلہ پاکستان میں داخل!!!مسلسل6دن بارشیں ہی بارشیں ،محکمہ موسمیات نے شہروں کی فہرست جاری کردی

اسلام آباد، لندن (نیوز ڈیسک )محکمہ موسمیات پاکستان نے ملک میں گرمی کی جاری لہر کی شدت میں آنے والے دنوں میں کمی کا امکان ظاہر کرتے ہوئے ملک کے مختلف علاقوں میں آندھی چلنے اور تیز ہوائوں و گرج چمک

کے ساتھ بارش کی پیشگوئی کی ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق مغربی ہوائوں کا ایک سلسلہ 19 مئی جمعرات (رات) ملک کے بالائی علاقوں میں داخل ہو رہا ہے جو 24 مئی (منگل) تک موجود رہے گا۔ اس نئے موسمی نظام

کے زیر اثر علاقوں میں آندھی، تیز ہوائوں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔اسلام آباد، راولپنڈی، چترال، دیر، سوات، مانسہرہ، کوہستان، ایبٹ آباد، ہری پور، پشاور، صوابی، نوشہرہ، کرم، کوہاٹ، وزیرستان،

بنوں، میانوالی، سرگودھا، خوشاب، اٹک، چکوال، جہلم، حافظ آباد، سیالکوٹ، نارووال، لاہور، شیخوپورہ، فیصل آباد، جھنگ، کشمیر اور گلگت بلتستان (استور، غذر، گلگت، دیامر، ہنزہ اور سکردو) میں تیز ہوائوں اور گرج

چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔ بارش اور ہوائیں چلنے کے نتیجے میں ملک کے بیشتر حصوں میں گرمی کی جاری لہر کی شدت میں کمی آنے کا امکان ہے۔دوسری جانب موسمیاتی تبدیلیوں کے باعث ماضی کے مقابلے میں

اب پاکستان اور بھارت میں ہیٹ ویو کا امکان100 گنا زیادہ بڑھ گیا ہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق برطانیہ کے محکمہ موسمیات سے تعلق رکھنے والے سائنسدانوں نے ایک تجزیے میں بتایا کہ قدرتی طور پر اوسط درجہ حرارت سے زیادہ کی ہیٹ ویو کا سامنا 312 سال میں ایک بار ہوتا ہے، مگر موسمیاتی تبدیلیوں نے قدرتی طریقہ کار کو بدل دیا ہے اور اب برصغیر میں ایسا ہر 3.1 سال بعد ہوسکتا ہے۔

Scroll to Top