طالبہ تشدد کیس: ملزم شیخ دانش پر مشتعل وکلاء کا حملہ،تشدد اورگالیاں

فیصل آباد میں طالبہ کو تشدد کا نشانہ بنانے والے مرکزی ملزم شیخ دانش پر وکلاء نے حملہ کردیا،شیخ دانش پر تشدد کیاگیا اور گالیاں دی گئیں۔ خبررساں ادارےکی رپورٹ کے مطابق خدیجہ نامی میڈیکل کالج کی طالبہ کو

غیرانسانی طریقےسے تشدد کا نشانہ بنائے جانے کے کیس میں فیصل آباد کے مشہور بزنس مین شیخ دانش کو مجسٹریٹ کی عدالت میں پیش کیا جانا تھا۔ پولیس ملزم کو گاڑی میں لے کر عدالت پہنچی، جیسے ہی ملزم کو گاڑی سے اتارا گیاوکلاءکا ایک

گروہ ان کی کی طرف لپکا اور انہوں نے شیخ دانش کو پکڑ کر تشدد کا نشانہ بنانا شروع کردیا پولیس نے ملزم کو بچانے کی کوشش کی جس کے نتیجے میں دھکم پیل ہوئی ،تاہم وکلاء نے ملزم کی پٹائی کی اور اسے

گالیوں اور بھی نوازا۔ پولیس نے ملزم کو بمشکل مشتعل وکلاء سے بچا کر قریب ایک کمرہ عدالت میں بھیج کر باہر سے دروازہ بند کردیا اورصورتحال پر قابو پانے کیلئے باہر سے دروازہ بند کردیا۔

Scroll to Top