صبر کرنا ،خوش رہنا اور امی ابو کا خیال رکھان ۔۔ شہادت سے 15 گھنٹے پہلے بہن کو خط لکھنے والے پاکستانی فوجی کا خط کیوں وائرل ہے؟

سوشل میڈیا پر پاکستانی فوجی جوانوں کی ایسی کئی یادیں موجود ہیں جو کہ سب کو افسردہ کر دیتی ہیں۔ ہماری ویب کی اس خبر میں آپ کو ایک ایسے ہی جوان سے متعلق بتائیں گے۔سوشل میڈیا پر کیپٹن حسن مصاحب کا ایک خط کافی وائرل ہے جس میں نوجوان فوجی کیپٹن نے اپنی بہن کو آخری بار یاد کیا۔شہادت سے محض 15 گھنٹے پہلے لکھا تھا جس میں انہوں نے حالت جنگ کے بارے میں تو بتایا ہی ساتھ ہی اپنی

محبت اور فیملی کے لیے احساس شدت کو بھی الفاظ کی صورت میں بیان کرنے کی کوشش کی۔ شہید کیپٹن حسن مصاحب 2013 میں کرم ایجنسی میں جام شہادت نوش کر گئے تھے۔ اپنی بہن کو لکھے گئے خط میں سب سے پہلے شہید نے اپنے موبائل کا پاسورڈ بتایا، ساتھ ہی اپنی بہن کو کہا کہ

آئی پیڈ تم لے لینا، میرے والٹ میں 6850 روپے ہیں، جبکہ اے ٹی ایم 5000 روپے۔جبکہ میجر زاہد کو مخاطب کر کے کہا کہ میری ساری چیزیں انہی کے پاس ہوں گی۔ میری ساری جمع پونجی گھر تک پہنچ جائیں گی۔ آپریشن ایریا میں ایک سخت وقت گزر رہا ہے۔ میں اپنی فیملی کے نام پر یہاں جی رہا ہوں۔ میں اپنی فیملی کو بے حد یاد کرتا ہوں۔ میری بہن امی ابو کا خوب خیال رکھنا، میں تم سب سے

بہت پیار کرتا ہوں۔ میرے کپڑے بانٹ دینا، میری تمام مرد کزنز کو کہنا کہ سوشل میڈیا پر خبر دیں، ہر کسی کے ساتھ اچھے سے رہنا، ایماندار رہنا۔بہت سارا پیار آپ سب کے لیے، بہن سب کو میری طرف سے سلام دینا، صبر کرنا اور خوش رہو۔ آپ کا پیارا حسن۔ نوجوان فوجی کیپٹن جو 15 گھنٹے بعد شہید ہونے والا تھا، اپنے جذبات اور احساسات اس خط کے ذریعے بیان کر گیا، وہ لمحہ آسان نہیں تھا جب جوان نے وطن کی خاطر اپنی جان کا نذرانہ دینے کا عہد کیا۔

Scroll to Top