ڈائریکٹر جنرل پراونشینل ڈائزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی پنجاب فیصل فرید نے کہا ہے کہ آئندہ 48 گھنٹوں میں راولپنڈی، سرگودھا، گوجرانوالہ، لاہور، ساہیوال اور ڈی جی خان ڈویژن کے ساتھ تمام بڑے دریاؤں کے بالائی
علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ ہلکی بارش، موسلا دھار بارش کا امکان ہے۔ انہوں نے کہا کہ اگلے 48گھنٹوں کے دوران دریائے چناب میں مرالہ، خانکی اور قادر آباد، دریائے جہلم میں منگلا کے ساتھ دریائے راوی اور
چناب کے نالوں میں درمیانے سے اونچے درجے کا سیلاب متوقع ہے اور ندی سے جڑے نالوں میں پانی کی سطح بلند ہو سکتی ہے جس سے علاقے میں سیلاب آ سکتا ہے۔ لاہور میں آج بارش کا امکان ، محکمہ موسمیات نے آئندہ
3روز تک مسلسل بارش کی پیشگوئی کر دی ۔محکمہ موسمیات نے بتایا کہ میں کچھ دیر بعد بارش شروع ہو جائے گی جو کہ آئندہ 3روز جاری رہے گی ، رپورٹ کے مطابق لاہو رکا زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 33جبکہ کم
سے کم 26ڈگری سینٹی گریڈ رہنے کا امکان ہے اور ہوا میں نمی کاتناسب 72فیصد ہے انہوں نے کہا کہ تمام ملحقہ اضلاع اپنے انتظامات مکمل رکھیں اور کسی بھی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لیے مکمل تیار رہیں۔محکمہ موسمیات نے ملک بھر میں 31 جولائی تک مزید بارشوں کی پیش گوئی کردی ہے