اسلام آباد(این این آئی) پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اسد عمر نے کہاہے کہ شہباز گل کے ڈرائیور کی بیوی کو پولیس اٹھا کر تھانے لے گئی ہے،یہ تو بالکل ہی بوکھلا گئے۔ اپنے بیان میں اسد عمر نے کہاکہ ویسے وہ سب
انسانی حقوق اور جمہوریت کے چیمپئن کہاں ہیں؟۔ دوسری جانب پاکستان تحریک انصاف کے رہنما فواد چوہدری نے کہاہے کہ جنگوں میں بھی عورتوں بچوں کو ہاتھ نہیں لگاتے،اس فاشسٹ حکومت نے انتقام اور ظلم میں ہر حد
عبور کر لی ہے۔ اپنے بیان میں فواد چوہدری نے کہاکہ 25 مئی کو یہ سلسلہ شروع ہوا اور اب ایک نئے مرحلے میں ہے،کوئی نہیں یہ وقت بھی گزر جائیگا۔علاوہ ازیں پاکستان تحریک انصاف کے چیئر مین عمران خان نے کہا
بس اتنا بتانا تھا کہ یہ شہباز گل کے ڈرائیور کی چند ماہ کی بیٹی ہے ۔ جج نے ماں کے حوالے کرنے کا حکم دیا ۔ pic.twitter.com/aq56G7lKJ0
— Tariq Mateen (@tariqmateen) August 11, 2022
ہے کہ عماد یوسف اورشہبازگل کے اسسٹنٹ اظہارکی اہلیہ تھانے میں قید ہیں۔ اپنے بیان میں عمران خان نے کہاکہ رات گئے غیرقانونی اغوا کی شدید مذمت کرتے ہیں ،عماد یوسف اورشہبازگل کے اسسٹنٹ اظہارکی اہلیہ تھانے
Ali Nawaz Awan (@AliAwanPTI ), Raja Khurram at F8 district court on the hearing of the Wife of Shehbaz Gill’s assistant Izhar. #شہباز_گل_کو_رہا_کرو pic.twitter.com/vk4xqOEgeI
— PTI (@PTIofficial) August 11, 2022
میں قید ہیں،وکلاء برادری سے پوچھتاہوں کیا اب کوئی بنیادی حق نہیں ہے؟۔ سابق وزیراعظم نے کہاکہ امپورٹڈ اوربدمعاشوں کی حکومت پنجاب کے انتخابات میں شکست کے بعد خوف اوردہشت کا سہارا لے رہی ہے ،مسائل کا واحد حل منصفانہ اورآزادانہ انتخابات ہیں۔