شہباز گل کی مخالفت! اینکر پرسن غریدہ فاروقی کیا کرنے لگیں؟

اسلام آباد(نیوز ڈیسک)غریدہ فاروقی شہبازگل کی مخالفت میں تمام حدیں کراس کرگئیں۔۔ شہبازگل کی تکلیف کا مذاق اڑاتی رہیں اور اسے ڈرامہ بازی قرار دیتی رہیں۔تفصیلات کے مطابق نجی چینل کی اینکر پرسن غریدہ فاروقی شہبازگل کی مخالفت میں تمام حدیں کراس کرگئیں اور شہبازگل کی سانس لینے میں مشکل کو

ڈرامے بازی قرار دیتی رہیں۔ غریدہ فاروقی شہبازگل کو جھوٹا اور دھوکے باز بھی قرار دیتی رہیں۔اپنے ایک ٹوئٹر پیغام میں غریدہ فاروقی نے کہا کہ اللہ معاف کرے انسان جھوٹا بھی ہو اور دھوکے باز بھی۔۔۔ آکسیجن ماسک پر اتنے زور سے سانس کے جھٹکے نئی سائنس ہے؛ کسی نے شہبازگل کو بتایا نہیں کہ یہ وہ والا ہسپتال نہیں جہاں

خان صاحب نے منتقل کرنا تھا؛ سانس کی تکلیف یہاں بنا کر نہیں دکھانی۔۔۔ چند گھنٹوں میں میڈیکل رپورٹ بھی آ جائیگی۔انہوں نے دعویٰ کیا کہ پمز ہسپتال میں شہبازگِل خیریت سے ہیں ڈاکٹرز کیمطابق کوئی سانس کا مسئلہ کوئی تکلیف نہیں؛ فی الحال عارضی ڈرپ لگی ہے؛ لیکن شور مچا رہے ہیں ہائے میری سانس، ہائے میرا بازو،

ہائے میری نبض؛ صاف پتہ چل رہا ہیکہ ہسپتال میں رہنے کا بہانہ تلاش رہے ہیں تاکہ ریمانڈ پر نہ بھیجا جائےغریدہ فاروقی کا مزید کہنا تھا کہ کیمرے دیکھتے ہی شہباز گِل ہاتھ مار کر اپنے اوپر ڈالا گیا کپڑا ہٹا دیتے ہیں تاکہ میڈیا کے کیمرے اُن کا جھٹکے لے کر سانس لینا ضرور ریکارڈ کر لے۔ پولیس والا کپڑا اوپر ڈالتا ہے مگر وہ پھر زور سے ہاتھ مار کر کپڑا ہٹا دیتے ہیں۔شہبازگل کی ایک ویڈیو شئیر کرتے ہوئے غریدہ فاروقی نے کہا کہ س ویڈیو سے دھوکہ نہ کھائیں؛ شہبازگل بالکل خیریت سے ہیں۔

Scroll to Top