“شہباز گل کی ای سی جی نارمل نہیں آئی ، ان پر جیل میں نہیں پولیس کسٹڈی میں تشدد کیا گیا” وزیر داخلہ پنجاب کا دعویٰ

لاہور: پنجاب کے وزیر داخلہ ہاشم ڈوگر کا کہنا ہے کہ تحریک انصاف کے رہنما ڈاکٹر شہباز گل کی ای سی جی ٹھیک نہیں آئی، ان پر جیل میں نہیں بلکہ

پولیس کسٹڈی میں تشدد کیا گیا تھا۔ پنجاب اسمبلی کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ہاشم ڈوگر نے کہا کہ شہباز گل پر اسلام آباد پولیس کی کسٹڈی میں ریمانڈ کے دوران تشدد کیا گیا، انہیں جیل میں چکی میں رکھا گیا تھا ، جیل میں تشدد نہیں ہوا، شہباز گل کو دوبارہ پولیس کسٹڈی کا پتہ چلا تو وہ

بہت خوفزدہ ہوگئے۔ انہوں نے کہا کہ شہباز گل کے 10 ٹیسٹ کرائے گئے، ان کی ای سی جی ٹھیک نہیں آئی، وہ بیمار ہیں اور پمز میں علاج جاری ہے، وفاقی حکومت انسانی ہمدردی کے تحت معاملے کو دیکھے اور زیادتی نہ کرے۔ وزیر داخلہ پنجاب کا کہنا تھا کہ شہباز گل نے کسی کے کہنے پر

بیان نہیں دیا، انہیں موقع ملا تو وہ اپنے بیان کے حوالے سے حقائق بتائیں گے۔پی ٹی آئی کے ادنیٰ کارکن پربھی زیادتی ہوگی تو عمران خان پریشان ہوں گے۔

Scroll to Top